سنجے سنگھ کے خلاف مہم چلائے گی ’عاپ‘

0

لکھنؤ: عام آدمی پارٹی(عاپ)ایم پی و اترپردیش کےانچارج سنجے سنگھ کی گرفتاری کے خلاف پارٹی نے منگل سے گھر گھر دستک مہم کا آغاز کیا ہے۔
پارٹی کے ضلع صدر شیکھر دکشت کی قیادت میں کارکنوں نے پیپر مل نشاط گنج میں پرچہ مہم چلائی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ عاپ لیڈر کی گرفتاری کو غلط قرار دیا۔
دکشت نے بتایا کہ سنجے سنگھ پارلیمنٹ میں عام آدمی، گلی کوچوں، دکانداروں، پسماندہ طبقات اور دلتوں کی آواز اٹھا رہے تھے، تب انہیں پارلیمنٹ سے معطل کر دیا گیا۔ جب انھوں نے کسانوں کی جدوجہد کے لیے آواز اٹھائی تو انھیں ای ڈی سے دھمکیاں دی گئیں، لیکن جب انھوں نے مرکزی اور اتر پردیش حکومتوں کی بدعنوانی کو بے نقاب کرنا شروع کیا تو انھیں جیل بھیجنے کی سازش رچی گئی۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم سب نے کتابچے بانٹ کر ملک کو بیدار کرنے کا کام کیا ہے۔ تاکہ ملک کے عوام کو حقیقت کا پتہ چل سکے۔اس موقع پر سید فخر الامام، نیرج سکسینہ، ریکھا چترویدی، دھرمیندر سنگھ، مکیش شکلا، وتسل تیواری، نیرج گپتا، کرپا ندھان، گیان سنگھ ورما، سروج کمار راوت، نیرج، پی کے باجپائی، ساحل انصاری سمیت کئی کارکنان موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here