شاہجہاں پور: اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ نے بدھ کو کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو کو اقتدار کے لئے 2048 تک انتظار کرنا ہوگا۔
اکھری گاؤں میں چوپال پروگرام میں موریہ نے نیشنل ہیرالڈ گھپلہ معاملے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کے ساتھ ساتھ ایس پی سربراہ کو ہدف تنقید بنایا۔
انہوں نے کہا کہ’بدعنوانی کی اماں پارٹی کے دو سابق صدور ہیرالڈ معاملے میں ضمانت پر چل رہے ہیں۔ وہیں بدعنوانی سے پاک ہندوستان کی تعمیر کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک آگے بڑھ رہا ہے۔ اقتدار کے بغیر کانگریسی اپنا ذہنی توازن کھورہے ہیں۔ کبھی راہل گاندھی وزیر اعظم کے تئیں قابل اعتراض لفظوں کا استعمال کرتے ہوئے تو کبھی کانگریس صدر وزیر اعظم کے والد کے بارے میں نشائستہ زبان کا استعمال کرتے ہیں۔ کبھی کانگریس کو کئی نا کوئی لیڈر ایسے لفظوں کا استعمال کرتا ہے جو سیاسی اقدار کو تارتار کرتا ہے۔ اس قسم کی زبان بولنے والوں کو جواب دینے کا کام ملک کی عوام کررہے ہیں۔ ریاست کی عوام کررہی ہے۔ ابھی مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ کی عوام فیصلہ کرنے جارہے ہیں۔
نائب وزیر اعلی نے سماج وادی پارٹی(ایس پی) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اکھلیش یادو کو اقتدار میں آنے کے لئے سال 2048 تک انتظار کرنا ہوگا۔ ابھی سماج وادی پارٹی کو اپوزیشن بیٹھنے کی عادت ڈالنی ہوگی۔

