گورکھپور:اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور قیام کے دوران لگاتار تیسرے دن جنتا درشن میں لوگوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل کو سنا اور کہا کہ ان کی حکومت عوام کے ہر مسئلے کے حل کو پرعزم ہے۔
وزیر اعلی گورکھپور واقع گورکھناتھ مندر احاطے میں بدھ کو منعقد جنتا درشن پروگرام کے دوران تقریبا 200افراد کے مسائل کو سنا اور کہا کہ کسی کے ساتھ ناانصافی یا ظلم و زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ افسران کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ ہر شخص جن کو مفاد عامہ کی اسکیمات کا فائدہ ملے، زمین پر قبضہ کرنے والے زمین مافیا و دبنگوں کے خلاف سخت کاروائی ہو اورانتظامیہ کو یہ منتر ہونا چاہئے کہ من مانی کسی کی نہیں چلے گی اور انصاب سب کو ملے گا۔
یوگی کرسیوں پر بیٹھے لوگوں تک خود گئے۔ ان کے مسائل و شکایات کو سنا اور سمجھا۔ سب کی درخواستوں کو متعلقہ افسران کے حوالے کرتے ہوئے تشفی بخش ازالے کی ہدایت دینے کے ساتھ لوگوں کوتیقن دیا کہ حکومت ہر متاثر کے مسئلے کا حل کرانے کے لئے پرعزم ہے۔
جرائم سے متعلق شکایات پر وزیر اعلی نے پولیس افسران کو مجرمین کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔
جنتا درشن میں شدید بیماریوں کے علاج کے لئے مالی مدد کی گہار لے کر آئے کئی لوگوں سے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ دولت کی کمی میں کسی کا علاج نہیں رکے گا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ جو بھی ضرورت مند ہیں۔ انتظامیہ ان کی اعلی سطحی علاج کا اسٹیمیٹ جلد سے جلد بنوا کر فراہم کرے۔اسٹیمیٹ ملتے ہی حکومت فورا رقم دستیاب کرائے گی۔

