نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ سنجے سنگھ کی گرفتاری مکمل طور پر غیر قانونی ہے اور اس سے وزیر اعظم نریندر مودی کی بوکھلاہٹ کا پتہ چلتا ہے۔
مسٹر کیجریوال نے بدھ کے روز’ ایکس‘ پر بتایا کہ ، “سنجے سنگھ کی گرفتاری مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔ اس سے مودی جی کی بوکھلاہٹ ظاہر ہوتی ہے۔ وہ انتخابات تک اپوزیشن کے مزید کئی رہنماؤں کو گرفتار کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سنجے سنگھ کو دہلی شراب پالیسی گھپلے کےمعاملے میں طویل پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا ہے۔

