ریلوے کے سامان کی بکنگ کے لئے وقف شدہ پورٹل کا آغاز

0

نئی دہلی: ریلوے نے سامان کی بکنگ کے لئے آج ایک وقف شدہ پورٹل لانچ کیا جس پر کاروباری افراد گھر بیٹھے اپنے سامان کی بکنگ کرسکیں گے۔
وزیر ریلوے پیوش گوئل نے آج ایک ورچوئل پروگرام میں ‘فریٹ بزنس ڈیولپمنٹ پورٹل’ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے کووڈ-19 کی عالمی وبا کے دور میں بھی اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل سپلائی کو یقینی بناتا ہے اور معاشی سرگرمیوں کو بند نہيں ہونے دیتا ہے۔
مسٹر گوئل نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں یکم اپریل 2019 سے 4 جنوری 2020 تک جو مال برداری ہوئی تھی، موجودہ مالی سال کے اسی عرصے میں یعنی 4 جنوری 2021 تک اس کا 98 فیصد حاصل ہوچکا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ رواں مالی سال میں مال برداری میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس پورٹل کے ذریعے تاجر ریلوے آفس آئے بغیر اپنے گھر یا دفتر سے سامان ریزروکرسکیں گے۔ وہ اس پورٹل پر اپنے سامان کو بھی ٹریک کرسکیں گے۔ اس سے شفافیت میں اضافہ ہوگا۔ اس پورٹل کا لنک ہندوستانی ریلوے کی اصل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
اس موقع پر ریلوے بورڈ کے چیئرمین سنیت شرما ، آپریشن اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کے ممبر پی ایس مشرا اور کئی ديگر سینئر ریلوے اہلکار بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here