کورونا ویکسین پر سوال اٹھانے والے لوگ دوسروں کو گمراہ کر رہے ہیں: نقوی

0

نئی دہلی: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین پر سوال اٹھا کر وہی لوگ ملک کے باشندوں کو گمراہ کررہے ہيں جنہوں نے بحران کے دوران حکومت کے فلاحی کاموں پر سوال اٹھایا تھا مسٹر نقوی نے آج کہا کہ “صحت کی ویکسین” پر “سیاست کی ریکسین”۔ کورونا ویکسین پر وہی لوگ سوال اٹھا رہے ہیں جو کورونا بحران کے دوران مودی حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں پر سوال اٹھا رہے تھے۔ ایسے لوگ اب ملک کے ہزاروں سائنس دانوں کی محنت سے تیار کی گئی ویکسین پر سوال اٹھا کر لوگوں میں الجھن پیدا کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے آج حج ہاؤس ممبئی میں حج کمیٹی آف انڈیا اور حج گروپ آرگنائزر کے ساتھ حج 2021 سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے جانے والے تمام عازمین حج کو کورونا ٹیکے لگانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here