دہلی میں کورونا کے ریکارڈ 4308نئے معاملے، 2637صحت یاب

0

نئی دہلی: راجدھانی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19)کے انفیکشن کے ریکارڈ 4308نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد جمعرات کی رات 2.05لاکھ کو پار کر گئی لیکن اس کے ساتھ ہی تشویش کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح بھی مسلسل گرتی جارہی ہے۔
دہلی حکومت کی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا انفیکشن کے چار ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 2,05,482پر پہنچ گئی ہے۔
اس دوران 2637مزید مریضوں کے صحت یاب ہو جانے سے اب تک پونے دو لاکھ سے زیادہ 1,75,400لوگ کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ اس دوران انفیکشن سے 28لوگوں کی موت ہونے سے اس بیماری سے مرنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 4666ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here