لیہ/لداخ :مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے ساتھ جموں کشمیر اور لیہ کارگل کی ترقی میں رکاوٹ بنے تمام قوانین کا ختم کر کے لداخ کی ترقی کی رفتار پر لگا’اسپیڈ بریکر‘توڑدیا گیا ہے۔
مسٹر نقوی نے لیہ کے دوروزہ دورے کے دوران جمعرات کو کہا کہ مرکزی حکومت کی مختلف معاشی، تعلیمی ترقیاتی منصوبوں،پروگراموں کا فائدہ جموں کشمیر ،لیہ کارگل کے لوگوں کو ملنا شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے لیہ ،سابو-تھانگ،شکوٹ شمع،شکوٹ گونگما،فیانگ وغیرہ کانفرنس،عوامی رابطہ،مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات اور انتظامی افسران کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ 2019 میں آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد سے جموں کشمیر اور لیہ کارگل میں ترقی کی سیاسی و قانونی رکاوٹین ختم ہوئیں ہیں اور ترقی کا چہارسو جامع ماحول بنا ہے۔75 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کوروزگار کی مہارت کی ترقی کی ٹریننگ مہیا کرائی گئی ہے۔پچاس نئے کالج کا قیام کیا جارہا ہے۔تاحال جو کالج ہیں،ان میں ایک سال میں 25 ہزار نئی سیٹیں بڑھائی گئی ہیں۔لاکھوں طلبہ وطالبات کو مختلف وظائف دئے گئے ہیں۔
وظائف میں 60فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔لداخ میں ایک نئے میڈیکل کالج ،ایک انجینئرنگ کالج کا قیام کیا جارہا ہے۔لیہہ میں نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ ہزاروں خالی پڑی سرکاری ملازمتوں کو بھرنے کی عمل شروع ہوگیا ہے،35 ہزار سے زائد اسکول ٹیچر کومستقل کردیا گیا ہے۔پانچ سو کروڑ روپے سے زیادہ تعمیراتی مزدوروں،پٹھووالا،ریڑی والوں،خواتین کو معاشی سرگرمیوں کے لیے دیے گئے ہیں،جموں کشمیر ،لداخ کو’’انویسٹمنٹ ہب‘‘بنانے کی سمت میں قدم اٹھائے گئے ہیں۔گلوبل انویسٹمنٹ سمت سے 14 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر ،لداخ کے سبھی باشندوں کا ہیلتھ انشورینس مہیا کرایا گیا ہے۔آیوشمان بھارت کا فائدہ 30لاکھ سے زیادہ افراد کو دیا گیا ہے۔کورونا دور میں 17 خصوصی اسپتال ،60ہزار نئے بیڈ کا انتظام کیا گیا ہے۔
کورونا کے سبب بلک و بیرون ملک میں پھنسے جموں کشمیر اور لداخ کے دو لاکھ 50ہزار سے زائد لوگوں کو واپس ان کے گھر پہنچایا گیا۔
