دہلی میں کورونا کو پھیلنےسے روکنے کے لئے مکمل لاک ڈاون ضروری:کانگریس

0

نئی دہلی: کانگریس نے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کے کورونا انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے بازاروں کو محدود طورپر بند کرنے کی پالیسی کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے وبا رکنے کے بجائے مزید پھیلے گی اس لئے بازاروں کو مکمل طورپر بند کیا جانا چاہئے۔
کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ جزوی طورپر بازار بند کرنے کی بجائے مکمل لاک ڈاون کیا جانا چاہئے۔ اسی طرح سے میٹرو بھی محدود طورپر نہیں چلائی جانی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اس پالیسی سے بھیڑ ایک جگہ شفٹ ہوجائے گی اور کورونا کنٹرول ہونے کے بجائے پھیلے گا۔ ایسا کرنے سے لوگ ایک ہی جگہ خریداری کے لئے زیادہ تعداد میں پہنچیں گے۔ اسی طرح سے اگر میٹرو کا آپریشن بھی محدود ہوتا ہے تو اس میں بھی بھیڑ بڑھے گی اور کورونا زیادہ پھیلے گا۔
ترجمان نے کہا کہ پورے ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والے پانچ لوگوں میں سے ایک دہلی کا ہوتا ہے۔ دہلی میں کوروناکے مریضوں کی تعداد ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ آج جو حالات ہیں اس کے حساب سے دہلی میں آئی سی یو بیڈ بہت کم ہیں۔ مسٹر کیجریوال نے دیوالی کے اشتہار ات پر 32کروڑ روپے خرچ کئے اگر اس پیسے کا استعمال کورونا کو روکے لئے ہوتا اور اسپتالوں کی تعداد میں اضافہ کیا جاتا تو وبا پر لگام لگائی جاسکتی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here