بی جے پی ترجمان سمبت پاترا کے خلاف ایف آئی آر

0
Sambit Patra

تھانے: کانگریس پارٹی اور اس کے آنجہانی رہنماؤں پر قابل اعتراض ٹویٹ کرنے کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان سمبت پاترا کے خلاف رپورٹ درج کی گئی ہے۔مہاراشٹر پولیس نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ہندوستانی یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری برج کشور دت نے مسٹر پاترا کے خلاف شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد یہ رپورٹ درج کی گئی ۔بی جے پی ترجمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کانگریس کے دور اقتدار میں کووڈ -19 کا مسئلہ پیدا ہوتا تو بڑے پیمانے پر پیسوں کا گھپلہ اور غلط استعمال ہوتا۔بی جے پی ترجمان نے اپنے متنازعہ ٹویٹ میں کہا، “اگر یہ وبا کانگریس کے دور اقتدار میں آئی ہوتی تو پانچ ہزار کروڑ روپے ماسک پر، سات ہزار کروڑ روپے کورونا جانچ کٹ پر، 20 ہزار کروڑ روپے سینی ٹائزر پر اور 26 ہزار کروڑ روپے راجیو گاندھی وائرس تحقیق پر خرچ کئے جاتے۔ “یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری نے اپنی شکایت میں کہا کہ اس کے علاوہ مسٹر پاترا نے پنڈت جواہر لال نہرو اور راجیو گاندھی کی تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے پارٹی کے قدآور لیڈروں کی بدنامی کی ہے۔پولیس کی ترجمان سکھدا نارکر نے بتایا کہ مسٹر پاترا کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 500 کے تحت کلیان پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here