مسلم خاتون صحافی نے 600 پی پی ای کٹ تقسیم کی

0
Rubina A.Khan

ممبئی: کورونا وائرس کا لفظ جیسے ہی کانوں میں پڑتا ہے یا نظروں کے سامنے آتا ہے، اسی کے ساتھ ہی ایک دوسرا لفظ تحفظ بھی ذہن کے دریچوں سے پھسل کر ہمارے سامنے آجاتا ہے قدرت نے بھی ہمارے جسم کی حفاظت کے لیے، ہمارے لاشعور میں احساسِ تحفظ کو ودیعت کررکھا ہے کورونا کا تو مرکزی نکتہ ہی تحفظ کے ارد گرد گھومتا ہے۔ اور کورونا وائرس اور تحفظ و مدافعت ماہرین کے نزدیک جزولاینفک کی حیثیت رکھتے ہیں۔ممبئی میں مقیم روبینہ اے خان ( فو ٹو ایجنسی گیٹی امیجز) ، جو شعبہ صحافت سے وابسطہ فوٹو گرافر ہیں ، چونکہ کھلی آنکھوں سے حالات و واقعات کا مشاہدہ کرنا، اور واقعات کے لامتناہی سلسلے سے کسی بھی اہم اور مرکزی نکتہ کو نکال کر پیش کرنا انکا فن اور پیشہ ہے، اسی لیے کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے پس منظر میں تحفظ کے مرکزی نکتہ پر انکی نگاہیں مرکوز ہوئی۔ انھیں احساس ہوا کہ کورونا وائرس کے خلاف اس جنگ میں ڈاکٹرس اور دوسرے طبی عملے، حفظانِ صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے،ٖصفائی ملازمین اور محکمہ پولس سے وابستہ افراد کی خدمات بجا طور پر قابل فخر ہیں اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے جا رہے اقدامات بھی قابل تحسین ہیں،۔۔۔ مگر کورونا وائرس کے خلاف اس لڑائی میں ایک اہم کڑی کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، اور انکے تحفظ کی طرف کسی کی کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں ہے۔اسی لیے سب سے پہلے اپنی برادری کے تحفظ کا خیال انکے ذہن میں آیا۔ کووڈ-19 کی وباء کے دوران اپنے فرائض منصبی انجام دینے والے صحافی، فوٹو گرافرس اور دوسرے کیمرہ مین وغیرہ کی زندگیوں کو کس قدر خطرات لاحق ہیں، اس کا اندازہ فیلڈ میں کام کرنے والے اپنے ساتھی صحافیوں اور فوٹو گرافروں کو دیکھنے اور ان سے گفتگو کرنے کے بعد انھیں ہوا۔ جس کے بعد انھوں نے سوچا کہ کس طرح سے انکے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکتاہے۔اور اس کے لیےانھوں نے ایک لائحہ عمل طئے کیا۔اس پر عمل کیا اور کامیابی حاصل کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here