

لکھنؤ: وزیر اعظم نریندرمودی نے یوگی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے نئے گروتھ انجن کے طور پر شہرت حاصل کررہا اترپردیش تیزی سے ایک ٹریلین ڈالر معیشت کے ہدف کو حاصل کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔
یوپی میں منعقد روز گار ملے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے پیر کو کہا کہ وزیر اعلی یوگی کی قیادت میں قانون کے راج اور سیکورٹی کے ماحول کو قائم کرنے کا جا کام ہوا ہے ۔ یہ اس کو ہی نتیجہ ہے کہ آج صوبہ سرمایہ کے لحاظ سے بھی’سب سے اہم منزل‘بنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کبھی یوپی ترقی کے معاملے میں بہت پیچھے اور کرائم کے معاملے میں آگے تھا لیکن اب قانون کا راج قائم ہونے سے ترقی کی نئی اونچائی کو چھو رہا ہے۔ سیکورٹی کاماحول، قانون کا راج ہی ترقی کی رفتار کی کنجی ہے اور یوپی سے بہتر اس بات کی مثال کون سا صوبہ ہوسکتا ہے۔
مودی نے کہا کہ اترپردیش آج سرمایہ کاری سمیت ترقی کے نئے منازل کو حاصل کررہا ہے کیونکہ یہاں لوگوں میں تحفظ کا احساس ہے۔ کرائم پر لگام لگی ہے اور خوف سے پاک سماج نئی اڑان کی جانب گامزن ہے۔ نظم ونسق کی ایسی حکمرانی لوگوں میں اعتماد پیدا کرتی ہے۔ قانون کا راج قائم ہونے سے ہی یوپی ترقی کی نئی منزل کو حاصل کررہا ہے۔ یہ بات سمجھنی ہوگی کہ آگر آپ کو ریاست میں سرمایہ کاری لانا ہے جو سکورٹی کی اولین ترجیح دینی ہوگی جیسے اترپردیش نے دی ہے۔
انہوں نے کہا آج ہم دیکھتے ہیں کہ جن ریاستوں میں جرائم کے معاملات زیادہ ہیں اور لوگوں میں خوف کا ماحول ہے وہاں تمام کوششوں کے باوجود سرمایہ کاری نہ کے برابر ہے۔ ریاستوں کو یہ سمجھنا ہوگا اور یوپی کی مثال سے سیکھنا ہوگا۔
