بندیل کھنڈ کو نئے روزگار کے ہب کے طور پر فروغ دیا جائے گا:یوگی

0

لکھنؤ:اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو کہا کہ اگرچہ کے بندیل کھنڈ کے نوجوان روزگار کے لئے دوسروں جگہوں پر مہاجرت کو مجبور ہیں۔لیکن ڈیفنس کاریڈور کی تکمیل اور بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کے کنارے انڈسٹریل ایریا کے فروغ کے بعد حالات یکسر تبدیل ہوجائیں گے۔
یوم قومی کھیل کے موقع پرجھانسی میں 2009 کروڑ روپئے مالیت کے 100پروجکٹوں کے لانچ کے موقع پر یوگی نے کہا’علاقے میں ایک طرف بندیل کھنڈ ایکسپریس کو فروغ دیا جارہا ہے تو وہیں کانپور جھانسی نیشنل ہائی وے کی تعمیر ہورہی ہے تو وہیں ان کے درمیان ایک نئے ائیر پورٹ کی تعمیر کی جائے گی جو جھانسی کی ترقی میں چار چاند لگائے گا۔بندیل کھنڈ پہلا خطہ ہوگا جہاں دو ائیر پورٹ ہونگے ایک جھانسی میں اور دوسرا چترکوٹ میں۔للت پور کا پھرما پارک بھی نیا مومنٹم حاصل کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے لوگ جھانسی اور بندیل کھنڈ میں کام کرنے آئیں گے۔ بندیل کھنڈ خطہ جلد ہی ملازمتوں اور روزگار کے ایک نئے مرکز کے طور پر قائم ہوگا۔یوگی نے اولمپک ہاکی کھلاڑیوں کی تہینت کی اور ہاکی میچ کا افتتاح کیا۔ اس سے پہلے یوگی نے میجر دھیان چند کے مجسمے کی نقاب کشائی کی اور ہاکی میوزیم کا افتتاح اور معائنہ بھی کیا۔
انہوں نے کہا بندیل کھنڈ ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد پہلی بار یہاں آئے تھے تو مقامی نمائندوں نے رابطہ کی کمی اور پانی کے مسائل کا ذکر کیا تھا۔آج، یہ جان کر خوشی ہوئی کہ جل جیون مشن ہر گھر میں نل کے پانی کے کنکشن کے منصوبے کو مؤثر طریقے سے نافذ کر رہا ہے۔ کچھ ہی دنوں میں ہر گھر میں آر او پانی ملے گا، بندیل کھنڈ کا خواب حقیقت بن جائے گا۔
انہوں نے کہا بندیل کھنڈ میں آبپاشی کے تمام منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ “رانی لکشمی بائی سے جڑی جھانسی کی سرزمین، اب ڈیفنس کوریڈور کے لیے بھی پہچانی گئی ہے۔ ڈیفنس مینوفیکچرنگ کوریڈور کے حصے کے طور پر، بھارت ڈائنامکس کا ایک یونٹ جھانسی میں قائم کیا جا رہا ہے۔ ایک نوڈ جھانسی میں ہے اور دوسرا چترکوٹ میں ہے۔
یوگی نے کہا بندیل کھنڈ میں صنعتی ترقی کے لیے ایک نیا پروگرام متعارف کرایا گیا ہے، جس میں گریٹر نوئیڈا کی طرح 38,000 ایکڑ رقبہ شامل ہے۔ اس پروگرام کے تحت کل 8000 کروڑ روپے میں سے 6000 کروڑ روپے پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔میجر دھیان چند کو ان کے یوم پیدائش پر سلام پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہاکی کے عظیم جادوگر، جنہوں نے 1928، 1932 اور 1936 میں تین گولڈ میڈل جیتے تھے، نہ صرف ایک بہترین کھلاڑی تھے، بلکہ مادر ہند کے لیے ان کا بے پناہ احترام تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ ہمارے لئے انتہائی فخر کا ہوتا ہے اور ہمیں یاد دلاتا ہے کہ بندیل کھنڈ کی سرزمین ایسے بہادر لوگوں کی سرزمین ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here