نئی دہلی: برطانیہ میں پائے گئے کورونا وائرس کی نئی شکل سے دنیا کے 23 ملکوں میں لوگوں کے متاثر ہونے کی خبروں کے درمیان مرکزی حکومت نے برطانیہ سے آنے والے سبھی مسافروں کو اپنے ساتھ نگیٹو آر ٹی – پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ رکھنا ضروری کردیا ہے۔
کورونا کی نئی شکل سے ملک میں کچھ لوگوں کے متاثر ہونے کی وجہ فی الحال برطانیہ اور ہندوستان کے درمیان طیارہ خدمات معطل ہے۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود وزارت نے آج بتایا کہ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان طیارہ خدمات آٹھ جنوری سے نافذ ہوگی لیکن ان کی تعداد ابھی محدود رکھی جائےگی۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے صرف پانچ ہوائی اڈوں دہلی،ممبئی،بینگلورو،حیدرآباد اور چنئی سے ہی برطانیہ آنے جانے والے طیارے پرواز بھر سکیں گے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ اس سلسلے میں معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس اوپی) جاری کردی گئی ہے۔یہ ایس او پی 30 جنوری تک یا نیا حکم آنے تک لاگو ہوگی۔
ایس او پی کے مطابق برطانیہ سے آنے والے سبھی مسافروں کے پاس نگیٹو آر – پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ ہونی چاہئے اور یہ ٹیسٹ 72 گھنٹے سے پہلے نہیں ہونا چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی برطانیہ سے آنے والے سبھی مسافروں کو ہندوستان میں آنے پر ہوائی آدے پر ہی آر ٹی – پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور اس ٹیسٹ کی ادائیگی وہ خود کریں گے۔
برطانیہ سے آنے والے جن مسافرون کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو ہوگی،انہیں ادارہ جاتی قرنطینہ سہولیات میں رکھا جائےگا۔اس کے علاوہ متعلقہ ریاستی صحت افسروں کو ان کے نمونے جینوم سیکوینسنگ کےلئے انساکاگ کی لیب میں بھیجنے کا انتظام کرنا ہوگا۔

