جلد صحت مند ہوجاؤ گے دادا:وراٹ

0

نئی دہلی:ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے سابق کپتان اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گانگولی کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتے ہوئے ہفتے کو کہا کہ دادا آپ جلد صحت مند ہوجاؤ۔
48 سالہ گانگولی کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد کولکاتہ کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔گانگولی کی طبیعت خراب ہونے کے بعد وراٹ،بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بی سی سی آئی کرکٹ برادری نے ان کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کی ہے۔
وراٹ نے ٹویٹ کرکے کہا،’’گانگولی کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ دادا آپ جلد صحت مند ہوجاؤ۔آئی سی سی نے کہا،’’سابق ہندوستانی کپتان اور بی سی سی آئی کے موجودہ صدر گانگولی کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ ان کی حالت فی الھال مستحکم ہے اور ہم ان کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتے ہیں۔‘‘
بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہا،’’گانگولی کے جلد ٹھیک ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ میں نے ان کے کنبے کے ساتھ بات کی ہے۔ دادا کی حالت مستحکم ہے اور ان پر علاج کا اثر ہورہا ہے۔‘‘
ٹیم انڈیا کے سابق سلامی بلے باز ویریندر سہواگ نے کہا،’’دادا جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ۔آپ کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتاہوں۔‘‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here