باندرہ میں مہاجرمزدوروں کادھرنا، لاٹھی چارج

0

ممبئی،14/اپریل:ملک میں لاک ڈاؤن ہونے کے باوجودآج یہاں ممبئی کے مضافات باندرہ نامی علاقے میں ہزاروں مہاجرمزدوروں نے سماجی فاصلے کاخیال کئے بغیر سڑکوں پر آکر مظاہرہ کیااور مطالبہ کیاکہ انھیں ان کے آبائی وطن روانہ کیاجائے۔پولیس نے ان مزدوروں پر ہلکالاٹھی چارج بھی کیااور بعد میں بھیڑ کومنتشرکیا۔ممبئی پولیس کے ترجمان ڈپٹی پولیس کمشنرپرنئے اشوک نے بتایاکہ بھیڑ کومنتشرکردیاگیااورجس مقام پرمجمع جمع تھااس پورے علاقے میں جراثیم کش دواؤں کاچھڑکاؤکیاجائے گا۔باندرہ اسٹیشن کے قریب باندرہ جامع مسجدکے اطراف یہ مزدوراکٹھا ہوئے تھے اور مطالبہ کررہے تھے کہ انھیں ان کے آبائی وطن جانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔مقامی رکن اسمبلی ذیشان صدیقی نے اس موقع پرمجمع سے خطاب کرتے ہوئے انھیں سمجھایاکہ جوں ہی لاک ڈاؤن ختم ہوجائے گاان کے واپسی کے اقدامات کئے جائیں گے نیزتب تک انھیں مفت کھانادستیاب کرایاجائے گا۔اپوزیشن بی جے پی نے اس معاملے کی سخت لفظوں میں مذمت کی اور کہاکہ وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے کی نجی رہائش گاہ سے چند میٹر کے فاصلے پر آخر اتنابڑامجمع کیسے جمع ہوگیااورریاستی حکومت نے ان مزدوروں کومفت کھانادینے کا جودعویٰ کیاتھاوہ سب کھوکھلے ثابت ہوئے یہی وجہ ہے کہ ان مزدوروں نے سڑکوں پر آکر مظاہرہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here