بازاروں میں بھیڑ سے ڈاکٹرس برہم

0

کلکتہ 24جولائی (یواین آئی) لاک ڈاؤن کے ایک دن بعد آج کلکتہ شہر کے کئی مارکیٹ میں لوگوں کے ہجوم اور ماسک نہیں پہننے پر ڈاکٹروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف حکومت اپنے بل پر کورونا وائرس کا مقابلہ نہیں کرسکتی ہے بلکہ کورونا کے خلاف جنگ میں عوام کو بھر پور حصہ داری ادا کرنی ہوگی۔ڈاکٹروں نے کہا کہ مگر حقیقت یہ ہے کہ عوام کا ایک بڑا طبقہ اب بھی کورونا وائرس کی سنگینی کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔جمعرات کو لاک ڈاؤن کے درمیان شہر میں تمام تر سرگرمیاں بالکل ٹھپ ہوگئی تھی، پبلک ٹرانسپورٹ، مارکیٹ، بازار اور دوکانیں مکمل طور پر بند تھے مگر آج صبح سے ہی شہر کے مختلف مارکیٹ میں لوگوں کے ہجوم نے ڈاکٹروں کیلئے تشویش پیدا کردیا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں سے آرہی ویڈیو اور فوٹو کے مطابق جنوبی کلکتہ کے بے ہالا مارکیٹ سے لے کر شمالی کلکتہ کے انٹالی مارکیٹ، شیام بازار اور دیگر علاقوں میں حسب سابق بھیڑ نظرآئی اور سیکڑوں افراد کے چہرے پر ماسک بھی نہیں تھا۔جب کہ کلکتہ پولس ماسک کیلئے بڑے پیمانے پر مہم چلارہی ہے۔جب کہ کلکتہ میں دو درجن سے زاید مقامات کنٹیمنٹ زون ہیں اور وہاں 31جولائی تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے۔مغربی بنگال حکومت نے کورونا وائرس کے چین کو توڑنے کیلئے ہفتے میں دو دن لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعرات کو پہلا لاک ڈاؤن تھا اور اب سنیچر کو لاک ڈاؤن ہوگا۔جمعہ کو ایک دن موقع ملنے کی وجہ سے لوگوں نے معاشرتی فاصلے کا خیال رکھے بغیر مارکیٹ میں گئے۔جب کہ محض 12 گھنٹے پہلے کلکتہ کی بالکل مختلف تصویر تھی۔ سڑک ویران،بازار کی دکانیں بنداور ناکا کی تلاش کی جارہی تھی۔ پولیس انتظامیہ کے اہلکار سڑکوں پر گشت کر رہے تھے۔ بغیر ماسک یا غیر ضروری طور پر بائیک لے کر گھوم رہے لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔جس طریقے سے آج لوگوں نے مارکیٹ اور بازاروں میں بھیڑ لگائی ہے اس پرکچھ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ انفیکشن کی روک تھام یہ کوشش کو ناکام ہوسکتی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق کوئی بھی حکومت عوام کے تعاون کے بغیر اپنے طور پر کچھ نہیں کرسکتی ہے۔شہریوں کو بھی قانون اور ضابطے پر عمل کرنا ہوگا۔ڈاکٹروں کے مطابق اگر عوام معاشرتی فاصلے اور ماسک ودیگر پابندیوں پر عمل نہیں کریں گے تو طویل مدتی لاک ڈاؤن نافذ کئے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے مگر یہ اب تک چلے گا یہ بھی اہم سوال ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق معاشرتی فاصلے اور باقاعدگی سے ہاتھ دھونے یا صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال ہر ایک کو رکھنا ہوگا۔کئی لوگوں نے بتایا کہ چوں کہ سنیچر کو ایک اور لاک ڈاؤن ہوگا اس لئے اضافی خریداری کی جارہی ہے۔چوں کہ اتوار کو مارکیٹ بند رہے گا۔مغربی بنگال ڈاکٹرز فورم کے جنرل سکریٹری، کوشک چاکی نے کہا کہ کوروا وائرس کے خلاف لڑائی تنہاحکومت اور ڈاکٹر نہیں لڑسکتے ہیں۔لوگوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی ہونا ضروری ہے۔شنکر ناتھ جھا، ایسوسی ایٹ پروفیسر (پبلک ہیلتھ اسپیشلسٹ)، مرشد آباد میڈیکل کالج نے کہا کہہ ہفتے میں دودن لاک ڈاؤن کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ بقیہ دن ماسک اور معاشرتی فاصلے کا خیال رکھنا ضروری نہیں ہے۔بلکہ ہر ایک دن معاشرتی فاصلے اور ماسک کا پہننا لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں دو دن لاک ڈاؤن سے انفیکشن کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ انہوں نے دلیل دی کہ اگر ہم مکمل لاک ڈاؤن کر سکتے تو بہتر ہوتا۔ ہم ایسا کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ لہذا حکومت دو دن کے لاک ڈاؤن نافذ کررہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here