کلکتہ 14اپریل:وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر فرقہ پرستی کی سیاست کرنے والوں کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت دوسری ریاستوں میں پھنس گئے بنگالی ورکروں کی مدد کرے گی۔باندر ہ ریلوے اسٹیشن پر سیکڑوں مزدوروں کے جمع ہونے کے ایک دن بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم سب مل کر کام کریں گے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہائر سیکنڈری اسکول میں 11ویں جماعت کے طلباء کو امتحان کے بغیر اگلے جماعت میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گزشتہ 22دنوں سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔اس کی وجہ سے ہزاروں بے گھر اور بے روزگار ہوگئے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ نے کہا کہ 12ویں جماعت کے بقیہ امتحانات جون میں ہوں گے۔12ویں جماعت کے طلباء نئے شیڈول کا شدت سے انتظار کررہے تھے۔بارہویں جماعت کے امتحانات 12مارچ سے شروع ہوگئے تھے مگرتین پرچے کے امتحانات باقی رہ گئے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں جلد سے جلد اکیڈمک سیشن شروع کرنے کی تیاری کی جائے گی۔

