علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے داخلہ اور امتحانات کے سلسلہ میں طلبہ و طالبات کے سوالوں کے جواب کے لئے ایک ہیلپ ڈیسک قائم کی ہے ۔کنٹرولر امتحانات مسٹر مجیب اللہ زبیری نے بتایا کہ سرکاری کام کاج کے دنوں میں صبح نو بجے سے ڈیڑھ بجے تک اور دوپہر ڈھائی بجے سے پانچ بجے تک فون نمبر 9105533111 سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔انھوں نے مزید کہا کہ رجسٹریشن اور امتحان کے سلسلہ میں ای میل آئی ڈی [email protected] پر اور داخلہ کے سلسلہ میں [email protected] پر ای میل کیا جاسکتا ہے ۔ اسی طرح غیرملکی اور این آر آئی طلبہ و طالبات [email protected] پر ای میل بھیج کر معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
