امفان طوفان:کلکتہ نے کبھی یہ منظر نہیں دیکھا

طوفان کی شدت میں طیارے بھی ہلنے لگے

0

کلکتہ:گزشتہ ایک صدی میں کلکتہ نے اس سے پہلے کبھی ایسا طوفان نہیں دیکھا ۔ ریاست کے عوام کل شام ایک خوفناک تجربے سے دوچا ر ہوئے۔طوفان کی شدت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ دمدم ائیر پورٹ پر کھڑے کئی طیارے طوفان کی شدت میں الٹ گئے۔
ائیر پورٹ اتھارٹی کے مطابق دمدم ائیر پورٹ پر اس وقت کم از کم 42 طیارے کھڑے ہیں۔ ہر ایک طیارے کا وزن 40 ٹن ہے۔ 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار آنے والے طوفان کا مقابلہ کرنے سے یہ طیارے قاصر تھے۔وہ بھی ہوا کے ساتھ ہل رہے ہیں۔ائیر پورٹ پر پانی بھی جمع ہوگیا ہے۔اس کی وجہ سے ائیر پورٹ عملہ خوف زدہ ہے۔کئی چھوٹے طیارے کو پہلے ہی دوسری جگہ منتقل کردیا گیا تھا۔ائیر پورٹ اتھارٹی کو خدشہ تھا کہ اگریہ طیارے الٹ جائیں تو دوسرے طیارے کو شدید نقصان پہنچے گا۔ائیر پور اتھارٹی نے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ اس طوفان سے ائیر پورٹ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔مگر طوفان کی شدت میں ائیرپورٹ کے سیشے منہدم ہوگئے ہیں
ٹرمینل کے تمام دروازے بند کردیئے گئے تھے۔ لیکن طوفان کے سامنے موٹی شیشے ٹک نہیں سکے۔ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود کارکن خوف زدہ تھے۔ کلکتہ ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر کوشک بھٹاچاریہ نے بتایا ہے کہ ہم سب خوف زدہ تھے۔امفان طوفان کی شدت اتنی تھی کہ ائیرپورٹ کے شیڈ ہوا میں اڑنے لگے تھے۔اشتہارات کے بورڈ کھول دئیے گئے۔کیوں کہ ان کے گرنے کی وجہ سے شدید نقصان ہوسکتا تھا۔
ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس وقت فضائی سروس بند ہیں تاہم طوفان کی وجہ سے کارگو طیارے بھی بند کردیئے گئے ہیں۔ جمعہ سے پہلے کلکتہ ایئرپورٹ سے کسی بھی طرح کی پروازوں کی اجازت نہیں ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ طوفان اب کلکتہ سے کافی دور چلا گیا ہے۔سپرطوفان کلکتہ سے 400سے زاید کلومیٹر دور طوفان جاچکا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ طوفان میں اب شدت نہیں ہے۔کلکتہ سے جب یہ طوفا آگے بڑھا تو یہ ”سپرطوفان“ طوفان میں تبدیل ہوگیا۔اس کی رفتار کم ہوکر60 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگیا۔اور جمعرات کی شام 5.30بجے طوفان کی شدت مکمل طور پرکم ہوجائے گی۔علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق ندیا اور مرشد آباد اضلاع میں آج 80 سے 110 ملی میٹر تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ ہوا 50 کلومیٹر کی رفتار سے چل سکتی ہے۔ شمالی بنگال میں مالدہ، شمالی دینا پور اور جنوبی دیناج پور میں تیز بارش ہوسکتی ہے۔ ان تینوں اضلاع میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔
کل رات پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سب کچھ ختم ہوچکا ہے، سب کچھ ختم ہوچکا ہے۔” پیش گی اطلاع کے مطابق مغربی بنگال میں 4لاکھ افراد کو ساحلی علاقوں سے دوسری جگہ منتقل کردیا گیا تھا۔
کلکتہ اور یگر مقامات پر بجلی کا کنیکشن نہیں ہے۔ موبائل یا انٹرنیٹ سروس کئی مقامات پرمتاثر ہے۔کئی علاقوں سے ٹیلی فونک رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here