اپوزیشن متحد ہوکر بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرے گا:شیوپال

0

اوریا:سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سکریٹری شیوپال سنگھ یادو نے منگل کوکہا کہ سال2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ملک کی سبھی سیکولر پارٹیاں اور پورا اپوزیشن متحد ہوکر بی جے پی کومرکز ی اقتدار سے بےدخل کرنے کا کام کرے گا۔
اوریا شہر میں ضلع کو آپریٹو بینک کی برانچ کی عمارت کی تزئین و آرائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یادو نے کہا’نتیش، اکھلیش، تیجسوی وغیرہ سب ایک ہورہے ہیں۔ پٹنہ میں سب لوگ بیٹھ کر بات چیت کریں گے اور 2024 میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے آگے کی حکمت عملی طے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیکولر اور اپوزیشن جماعتیں متحد ہو کر بی جے پی کو اقتدار سے ہٹا دیں گی۔ بی جے پی حکومت مکمل طور پر ناکام ہے۔ اتر پردیش میں امن و امان نہیں ہے۔ پولیس کی موجودگی میں قتل و غارت ہو رہی ہے۔ لوگ وکلاء اور صحافیوں کے بھیس میں قتل کر رہے ہیں۔ امن و امان مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔
یادو نے کہا کہ 2024 کے الیکشن کے حوالے سے ہم سماج وادی پارٹی کی تنظیم کو مضبوط بنائیں گے۔ ریاست کے سبھی 75اضلاع میں کیمپ لگا کر کارکنوں کو تیار کریں گے۔نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایسے وزیر ہیں جو محکمہ نہیں چلا پارہے ہیں۔ محکمہ میں کوئی سن نہیں رہا ہے۔کام کوئی ہے نہیں۔ اس کے علاوہ 2022 کے الیکشن میں اپنی سیٹ سے الیکشن ہار گئے پھر بھی نائب وزیر اعلی بنے ہیں۔
بجلی کے موضوع پر پوچھے گئے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے چھ سال میں بجلی کے لئے کوئی کام نہیں کیا۔ انہوں نے بلیا میں ہورہی اموات پر کچ بھی بولنے سے منع کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here