یوگ ہندوستان کی ‘رشی روایت’ کا دنیا کے لئے قیمتی تحفہ:وزیراعلیٰ یوگی

0

گورکھپور:وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو کہا کہ جسمانی اور ذہنی طور سے صحت مند ہونے کے ایک ذریعہ کے ماسوا یوگا عالمی امن اور انسانی فلاح و بہبود کو حاصل کرنے کا بھی ایک موثر ذریعہ ہے۔
بدھ کو 9ویں بین الاقوامی یوم یوگا کی مناسبت سے بدھ کو دن مہنت ڈگ وجے ناتھ اسمرتی آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے یوگا کو ہندوستانی رشی روایت کا دنیا کے لئے قیمتی تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی فلاح و بہبود کے حصول کا ایک موثر ذریعہ ہے۔
وہ گورکھ ناتھ مندر کے احاطے میں خود یوگا کرنے سے پہلے پریکٹیشنرز اور تربیت حاصل کرنے والوں سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو بھی مبارکباد دی اور عالمی پلیٹ فارم پر یوگا کے وقار کو دوبارہ قائم کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی سے اظہار تشکر کیا۔
سی ایم نے کہا’پی ایم مودی نے اقوام متحدہ میں لوگوں کو عالمی فلاح و بہبود اور امن کے لیے یوگا کا استعمال کرنے کی ترغیب دی۔ آج دنیا کے تقریباً 200 ممالک یوگا کے مختلف پروگراموں میں شامل ہو کر ہندوستان کی رشی روایت کے تئیں اظہار تشکر کر رہے ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان عالمی گرو بن گیا ہے کیونکہ یہاں سب کچھ عملی اور پہلے سے ثابت ہے۔ “ہماری وراثت میں ہزاروں سال کی ہندوستانی رشی روایت اور علم شامل ہے۔ ہمیں یوگا کی اپنی وراثت پر فخر ہونا چاہیے۔ یوگا، جسے ہم سینکڑوں سالوں سے اپنی زندگیوں میں شامل کر رہے ہیں، اب دنیا میں پھیل چکا ہے اور لوگوں کو اپنی طرف راغب کر رہا ہے۔
یوگی نے کہا کہ پچھلے ساڑھے تین سالوں میں، جب پوری دنیا کوویڈ 19 وبائی بیماری سے لڑ رہی تھی، ہندوستانی آیوش سسٹم کی عالمی پلیٹ فارم پر بہت زیادہ مانگ تھی کیونکہ لوگ اسے مکمل صحت کا ذریعہ سمجھتے تھے۔
انہوں نے کہا’ہندوستانی آیوش نظام نے انسانیت کی فلاح و بہبود کی راہ ہموار کی ہے۔ آیوش کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جو لوگ پہلے چائے اور کولڈ ڈرنکس پیتے تھے، انہوں نے کوویڈ کے دور میں آیورویدک ‘کدھا’ (کاڑھا) پینا شروع کیا۔ یہ ہندوستان کے آیوش کی شراکت ہے۔ ہلدی ہندوستانی کھانوں کا ایک بڑا حصہ ہے اور دنیا میں اس کی بڑھتی ہوئی طلب ہندوستان کے کسانوں کے لیے ایک نیا موقع فراہم کررہی ہے۔
یوگا کی اہمیت کا خاکہ پیش کرتے ہوئےوزیر اعلی نے دعویٰ کیا کہ ‘پرانایام’ کے مشق کرنے والوں نے وبا کی مہلک دوسری لہر کے دوران بھی بمشکل کورونا کے اثرات کو محسوس کیا جب لوگوں کو پھیپھڑوں سے متعلق مسائل اور سانس کے مسائل کا سامنا تھا۔انہوں نے کہا’یہاں تک کہ وہ’ پرانایام’ پریکٹیشنرز جو وائرس سے متاثر ہوئے تھے، آسنوں کی خوبیوں کی وجہ سے انفیکشن کے چند ہی دنوں میں صحت یاب ہو گئے’۔
انہوں نے کہا کہ پرانایام نہ صرف لوگوں کو تقویت دیتا ہے بلکہ جسمانی تطہیر کے ذریعہ بھی ہے۔اسی طرح’ یوگااسن’ نہ صرف ہمیں استحکام دیتے ہیں، بلکہ جسمانی طاقت بھی فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یوگا روحانیت کی طرف مائل کرتا ہےجو شعور کی وسیع جہت کی طرف لے جاتا ہے’۔
عالمی یوم یوگا پر یوگی نے گورکھ ناتھ مندر کے مہنت ڈگ وجے ناتھ اسمرتی آڈیٹوریم میں منعقد پروگرام کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کا لائیو خطاب دیکھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here