اترپردیش میں اب تک 65 افراد کو کورونا انفیکشن

0

لکھنؤ،29مارچ(زمینی سچ)پچھلے 24گھنٹوں کے دوران میرٹھ میں چار اور نوئیڈا میں نو نئے معاملے آنےسے اترپردیش میں کورونا انفیکشن سے مبتلا مریضوں کی تعداد 65ہوچکی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی شام تک ریاست میں کل 14مریضوں میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوچکی تھی،جس میں نوئیڈا میں نو،میرٹھ کے چار اور وارانسی کا مریض شامل ہے۔نوئیڈا میں اس کے ساتھ ہی جان لیوا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھکر 27ہوچکی ہے جس میں 19ایک ہی فیکٹری میں کام کرنے والے بتائے جاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میرٹھ میں بھی ملے چار مریضوں کا آپس میں تعلق ہے۔اس کے ساتھ ہی ریاست میں نوول کورونا وائرس سےمتاثر 65مریضوں کی شناخت کی جاچکی ہے جس میں 14ٹھیک ہوکر گھر واپس جاچکے ہیں۔اب تک ملے کوویڈ19 سے متاثر افراد میں آگرہ میں دس،غازی آباد میں پانچ،نوئیڈا میں 27،لکھنؤ میں آٹھ،وارانسی، پیلی بھیت میں دو دو ،میرٹھ میں پانچ اور لکھیم پور کھیری،مراد آباد،کانپور ،جونپور،شاملی ،باغپت کا ایک ایک مریض شامل ہے۔انفکیشن سے ٹھیک ہونے والوں میں14مریضوں مین سے سات آگرہ کےہیں جبکہ غازی آباد میں دو اور نوئیڈا کے چار مریض شامل ہیں۔ریاست کے 75ضلعوں میں اب تک 13کورونا متاثر ہے۔اس دوران گوتم بدھ نگر سے موصول اطلاع کے مطابق چیف میڈیکل افسر کی ہدایت پر پولیس نے کورونا انفیکشن پھیلانے والی نوئیڈاکی کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here