لکھنؤ، 29 مارچ (زمینی سچ)غازی آباد، نوئیڈا اور آگرہ سے ہزاروں کی تعداد میں اترپردیش کی راجدھانی پہنچنے والے مزدوروں کو اتوار کو سرکاری بسوں کے ذریعہ پروانچل اور بہار کی سرحد کے لئے روانہ کردیا گیا ہے۔
ادھر سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان اجودھیا۔گورکھپور شاہراہ پر پیدل جاتے ہوئے دکھے گے جنہوں نے اس کی وجہ بس میں بہت زیادہ بھیڑبتایا ہے اور کہا ہے کہ وہ کرونا سے متاثر ہونے سے اچھا دور دور پیدل چلنا پسند کریں گے۔
لکھنؤ کے کمشنر مکیش مشرام نے بتایاکہ وہ حالات پر پوری نظر رکھ رہے ہیں۔ دہلی سرحد سے لکھنؤ لائے گئے بڑی تعداد میں مزدور کو آج تقریبا سو بسوں کے ذریعہ پروانچل اور دیگر مقامات کے لئے روانہ کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ’’ہم نے پھنسے مسافروں کے آگے کے سفر کا انتظام کیا ہے۔ اس دوران عالم باغ، چار باغ اور کامتا بس اڈے پر بھوکے مسافروں کے درمیان کھانے کے پیکٹ، پانی اور دیگر ضروریات کا سامان تقسیم گیا ہے۔
یوپی سڑک ٹرانسپورٹ نگم کے ڈائرکٹرجنرل راج شیکھر بس اڈے پر موجود رہ کر مسافروں کے لئے بسوں کا انتطام کررہے ہیں۔ اتوار کے صبح دو سو سے زیادہ ٹھساٹھس بھری بسیں غازی آباد اور دیگر مقامات سے لکھنؤ پہنچیں جہاں بھوک سے بے حال مزدوروں کو کھانا پانی تقسیم کیا گیا۔ڈاکٹروں نے مسافروں کو چیک اپ کیا اور ہر مسافروں کا پتہ اور دیگر تفصیلات درج کی گئیں۔وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حکم دیا ہے کہ پرواسی مزدوروں کو اپنے پڑوسی ضلعوں میں چودہ دنوں تک لازمی قرنطینہ میں رہیں گے جس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔اس درمیان غازی آباد ضلع انتظامیہ نے دعوی کیا ہے کہ پرواسی مزدوروں کے لئے دیر رات پانچ سو سے زیادہ بسوں کا انتظام کیا گیا تھا جس پر سوار ہوکر سبھی مزدور اپنی منزل پر روانہ ہوچکے ہیں اور ضلع میں اب کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
