افسران عوام کو کرائیں حساس حکومت کا احساس:یوگی

0

گورکھپور:اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور قیام کے دوران اتوار کو جنتا درشن میں لوگوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل کو سنا اور موجود افسران کو ہدایت دی کی عوام کا ہرمسئلے کا ازالہ کرائیں جس سے عوام کو ہر لمحہ حساس اور ہر بحران میں ساتھ کھڑی رہنے والی حکومت کا احساس ہونا چاہئے۔
وزیر اعلی نے اتوار کی صبح جنتا درشن میں 200افراد کے مسائل کو سنا اور افسران کو ان کے ازالے کی ہدایت دی۔انہوں نےمسئلے کے حوالے سے لوگوں سے بے حد اپنے پن سے کہا کہ فکر نہ کریں۔ گھبرائیں بالکل نہیں ہر شکایت پر یقینا کاروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کوئی ہو اس کا حل کرائیں گے۔
کرسیوں پر بیٹھائے گئے لوگوں تک وزیر اعلی خود پہنچے۔ ایک ایک کر کے اطمینان سے سب کے مسائل کو سنا ہے انہیں تیقن دیا کہ وہ سبھی کے مسائل کا حل یقینی بنائیں۔ ان کے رہتے کسی کو بھی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔فریادیوں کی عرضیوں کو انہوں نے افسران کے حوالے کرتے ہوئے اس کے جلد از جلد ازالے کی ہدایت دی۔
جنتا درشن میں کچھ لوگ علاج میں مالی مدد کے لئے پہنچے تھے۔ وزیر اعلی نے ان سے کہا کہ علاج میں رقم کی کمی نہیں ہوگی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ علاج میں اسپتال کے تخمینہ کا عمل جلد پورا کرا کر حکومت کو بھیجیں۔کچھ خواتین بچوں کو اپنے ساتھ لے کر آئی تھیں۔ وزیر اعلی نے ان بچوں کو دلار کیا اور آشیرواد دیا۔ان کی پڑھائی کے بارے میں پوچھا اور چاکلیٹ گفٹ کر انہیں خوب پڑھنے کوترغیب دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here