ون نیشن ون الیکشن’ کا نظریہ وفاقی نظام پر حملہ ہے: راہل’

0

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت کے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کے خیال کو مسترد کرتے ہوئے اسے ریاستوں پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ یہ ملک کے وفاقی نظام کے خلاف ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے کہاکہ ’’ہندوستان یعنی بھارت ریاستوں کا اتحاد ہے۔ ‘ایک قوم، ایک انتخاب’ کا نظریہ یونین اور اس کی تمام ریاستوں پر حملہ ہے۔
کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے بھی اس معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے کہاکہ “جسے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کہا جا رہا ہے اس پر ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل ایک رسمی مشق ہے اور اس کام کے عمل کو سامنے لانے کا وقت شک پیدا کرتا ہے۔ اس تناظر میں اختیار کی گئی شرائط اور سفارشات کا تعین من مانی کیا گیا ہے۔ کمیٹی کی تشکیل بھی اپنی مرضی کے مطابق طے کی گئی ہے اور اسی وجہ سے لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کل رات اس کمیٹی کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here