نئی دہلی،29مارچ (یواین آئی)آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی ایم ایس) ، شعبہ ریموٹولوجی کے صدر ، ڈاکٹر اُما کمار نے ، ملک میں کورونا وائرس (کوویڈ – 19) کے مسلسل بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر گٹھیا کے سنگین مریضوں کو خاص خیال رکھنے کا مشورہ دیا اور مریضوں کو گھر کے اندر ہی رہنے کو کہا ہے جس کی قوت مدافعت ادویات اور سوئیوں سے متاثرہوتی ہے۔
گٹھیا کے سلسلے میں معاشرے میں آگاہی پھیلانے کے لئے گزشتہ دنوں صدر رام ناتھ کووند کے ذریعہ اعزاز سے نوازے گئے، ڈاکٹر کمار نے اتوار کے روز یواین آئی کو بتایا کہ 80 فیصد مریض کورونا وائرس سے لڑنے کے بعد اپنی قوت مدافعت سے ٹھیک ہوجاتے ہیں ، لہذا گٹھیا کے مریضوں کو اپنی قوت مدافعت بڑھانے پر خاص توجہ دینی چاہئیے۔اس کےلئے متناسب ، قابل ہضم اور متوازن غذا بھی لینا چاہئے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک دن میں یہ قوت نہیں بڑھتی ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں کوروناکی وبا پھیل رہی ہے ، لہذا پین کلر جیسی دواؤں سے پرہیز کرنا چاہئے۔ پیراسیٹامول صرف بخار ، جسمانی درد کے بعد ہی کھانی چاہئے اور وہ بھی ڈاکٹروں کی نگرانی میں۔
مریضوں کو اپنے آپ دوا لینے سے بچنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گٹھیا کے مریض جو ‘بایولوجیکل اور ڈی مارٹک دوائیں لیتے ہیں ،ان سے ان کی قوت مدافعت بھی متاثر ہوتی ہے، لہذا ان دنوں انہیں گھر میں ہی رہنا چاہئے کیونکہ اگر وہ باہر نکلنے پرانہیں کورونا انفیکشن ہوگیا تو وہ ان کے لئے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ڈاکٹر کمار نے لوگوں کو ، خاص طور پر گٹھیا کے مریضوں کو گھر میں باقاعدگی سے ورزش کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ہائیڈرو کلوروکین دینے سے کورونا کے مریض ٹھیک ہوجاتے ہیں ، ڈاکٹر کمار نے کہا کہ یہ دوا کورونا وائرس کو ہمارے جسمانی خلیوں میں داخل نہیں ہونے دیتی اور نہ ہی وائرس کی تعداد میں اضافہ کرتی ہے اور نہ پھیلنے دیتی ہے۔ مریضوں کو یہ دوا دے کر ٹھیک کیا گیا ہے ، لیکن اس کے کوئی پختہ نتائج نہیں ملے ہیں کہ وہ اس دوا سے برآمد ہوئے ہیں یا ان کی قوت مدافعت سے۔ جب ان سے اٹلی میں کورونا مریضوں کو دی جانے والی ریومیٹائڈ گٹھیا کی دوا “ٹلیسیزوما بی” کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ دوائی کورونا مریضوں کو دی جاتی ہے جنھیں سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے اور جو وینٹیلیٹر پر ہیں۔ اس میں ہائیڈرو کلوروکین جیسے اچھے اثرات بھی دیکھے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہائیڈرو کلوروکین اب مارکیٹ میں ختم ہوچکی ہے کیونکہ لوگوں نے اسے دکانوں سے خرید کر جمع کرنا شروع کردیا ،لیکن ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ یہ دوا ضرورت مند مریضوں کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تحقیقی کام جاری ہے اور دو یا تین ممالک میں ویکسین کے ٹرائل شروع ہو چکے ہیں اور توقع ہے کہ ایک دن پوری دنیا کورونا کو شکست دے گی۔ ہمیں مل کر اس کا مقابلہ مثبت طور پر کرنا ہے اور سماجی دوری برقرار رکھنے پر توجہ دینی ہوگی۔

