چنئی: سورج کے راز کا پتہ لگانے کے لئے ہندوستان کے پہلے پی ایس ایل وی -سی 57´´/آدتیہ ایل 1مشن کے لئے 24گھنٹے کی الٹی گنتی جمعہ کو آندھرا پردیش کے شری ہریکوٹا اسپیس سینٹر پر شروع ہو گئی۔
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو ) کے ذرائع نے کہا کہ شار رینج میں آج دوپہر 11:50بجے الٹی گنتی شروع ہو گئی ۔ لانچ آتھرائیزیشن بورڈ اور مشن ریڈینیس کمیٹی کی طرف سے مشن کی ترقی کا جائزہ لیا گیا اور اس کے بعد مشن کے لئے منظوری دی گئی۔
آدتیہ ایل 1سٹیلائٹ ،جو سورج کا مطالعہ کرنے کے لئے پہلا اسپیس پر مبنی ہندوستانی سٹیلائٹ ہوگا، اسرو کے ورک ہارس لانچ وہیکل پی ایس ایل وی -سی 57سے دوسرے لانچ پیڈ سے ہفتہ کو 11:50بجے لانچ کیا جائے گا۔الٹی گنتی کے دوران فیول بھرنے کا کام چار مرحلوں والے گاڑی میں باہر سے کیا جائے گا۔
لینڈر ماڈیول کے بعد یہ دس دنوں کی چھوٹی مدت میں ہندوستان کے ذریعے دوسرا اہم بین سیاروں کی تلاش ہوگا۔ چندریان3-نے 23اگست کو چاند کے جنوبی قطب پر کامیابی سے سافٹ لینڈنگ کی اوروہاں روور تعینات کیا گیا ۔
روور نے چاند کی سطح پر علاقہ کا ان سیٹو معدنیات کی تلاش کرنا شروع کر دیا ہے اور وہاں کی تصویر بھیج رہا ہے ۔ روور وہاں آلات کا استعمال کرکے علاقہ پر کئی کیمیائی ذرات کی شناخت بھی کر رہا ہے۔

