نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کو کہا کہ مودی حکومت ملک کو تباہ کرنے میں لگی ہوئی ہے اور ہندوستان کو بیچنے کا گٹھ جوڑ چل رہا ہے مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ “ہندوستان کو بیچنے کے لئے ملی بھگت ہو رہی ہے۔ سیبی 2014 سے اڈانی گروپ کے خلاف الزامات سے واقف ہے، یہ اس کے خط سے واضح ہے۔ اس وقت کے سیبی کے چیئرمین کو اب اڈانی گروپ کی ملکیت والے این ڈی ٹی وی کا ڈائریکٹر بنا دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ انہوں نے ایک پوسٹر بھی لگایا ہے جس میں سیبی کو اڈانی کے جال میں پھنسا ہوا دکھایا گیا ہے۔

