ممتاز اردو ادیب سید ضیاء الحسن کا انتقال

0

لکھنؤ،28مارچ(زمینی سچ): اردو کے ممتاز ادیب اور اسلامیہ انٹر کالج کے شعبہ فارسی کے سابق لکچرر سید ضیاء الحسن کا سنیچر کے روز انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 80 برس تھی ۔مرحوم ممتاز عالم دین مولانا سید نورالحسن سابق استاد دار العلوم ندوۃ العلماء کے فر زند تھے۔مرحوم کا شمار مثالی اساتذہ میں ہوتا تھا۔وہ اپنے شاگردوں سے بڑی شفقت و محبت سے پیش آتے تھے اور ان کی ہر ممکن مدد کرتے تھے۔ان کے انتقال کی خبر سے لکھنؤ کے علمی اور ادبی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
مرحوم کا ایر ا میڈیکل کالج میں ایک ماہ پہلے کا دل کا آپریشن ہوا تھا۔آپریشن کا میاب تھالیکن بعد میں پھیپھڑوں میں انفکشن ہو گیا جسکا علاج ہو تا رہا۔پسماندگان میں دو فرزند محمد رضوان اور محمد عمران کے علاوہ 4 بیٹیاں ہیں۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب ڈاکٹر سید غیا ث الدین ندوی نے پڑھائی اور تدفین قبرستان تکیہ تارن شاہ، کھدرا میں ہوئی ۔یہ اطلاع ان کے چھوٹے بھائی سید قمر الحسن نے دی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here