ملک میںکورونا وائرس مریضوں کی تعداد 870 کے پار، 19 ہلاک

0

نئی دہلی، 28 مارچ:ملک میں جان لیوا کورونا وائرس کوووڈ -19 سے اب تک 19 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 873 ہو گئی ہے۔وزارت صحت کی جمعرات کی صبح کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلائو ملک کی 27 ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں میں ہو چکا ہے اور اس کے 873 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں 826 ہندوستانی اور 47 غیر ملکی ہیں۔ کورونا وائرس سے ملک بھر میں اب تک 19 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 79 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔
مہاراشٹر، کیرالہ، کرناٹک، تلنگانہ، گجرات، راجستھان، اترپردیش اور دہلی میں اب تک سب سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔کورونا وائرس سے مہاراشٹر میں پانچ، گجرات میں تین، کرناٹک اور مدھیہ پردیش میں دو، دہلی، بہار، پنجاب، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، تامل ناڈو، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال میں ایک ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔ حکومت ملک میں اشیائے ضروری کی فراہمی اور لاک ڈاؤن کے متعلق ہدایات پر پوری طرح عمل درآمد کو یقینی بنانے پر بھی توجہ دے رہی ہے ۔ وزیر صحت نے آج یہ ہدایت دی کہ ملک میں جہاں بھی سی جی ایچ ایس ڈسپنسری ہیں ان میں سینئر سٹیزن کو ذیابیطس اور دیگر بیماریوں کے لئے آنے کو ضرورت نہیں ہیں اور ان کے اہل خانہ سے کوئی فرد آکر ایک بار میں تین ماہ کے ادویات لے جا سکتا ہے ۔مسٹر ہرش وردھن نے ایمس میں ایک ٹیلی کنسلٹیشن مرکز کا بھی افتتاح کیا ہے جس میں ملک بھر کے ڈاکٹروں کو ووڈ -19 سے نمٹنے کے بارے میں معلومات دی جائے گی ۔ وزارت داخلہ کی ترجمان پی ایس شریواستو نے بتایا کہ وزارت ملک بھر میں اشیاء ضروری اورلازمی خدمات کی صورتحال پر قریب سے نظر رکھ رہی ہے اور غیر مقامی مزدوروں کے مسائل کے سلسلے میں ریاستی حکومتوں سے بات چیت جاری ہے ، اسے دیکھتے ہوئے آج داخلہ سکریٹری نے تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں سے مکتوب ارسال کر وہاں رہ رہیں غیر مقامی شہریوں کے لئے کھانے، رہنےاور دیگرسہولیات مہیا کرانے کو کہا ہے ۔اس کے علاوہ جو لوگ مختلف ریاستوں سے اپنے علاقوں میں جا رہے ہیں ۔ ان کے لئے جگہ جگہ کیمپوں کا انتظام کرنے اور ا نہیں طبی سہولیات فراہم کرنے کی بات بھی کی گئی ہے ۔ مرکزی حکومت ریاستوں میں شیا ئے ضروری کی فراہمی اور ان کی قیمتوں پر نظر رکھ رہی ہے، اسی سمت میں کارگو موومنٹ کو اجازت دی گئی ہے ۔
آئی سی ایم آر کے شعبہ وبائی امراض کے سربراہ ڈاکٹر رمن آرگنگا کھیڈکر نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے سلسلے میں اب رینڈم سیمپلنگ کی ضرورت نہیں ہے اور یہ بیماری کمیونٹی ٹرانسزیشن کی سطح پر نہیں پہنچی ہے ۔ انہوں نے بتایا کی اس وقت ملک میں 111 سرکاری لیب میں کورونا وائرس کی جانچ کی سہولت ہے اور ان کی روزانہ صلاحیت 12 ہزار نمونوں کی ہے اور ابھی تک 70 فیصد صلاحیت کا استعمال نہیں ہوا ہے ۔ پرائیوٹ شعبوں کی 44 لیب کو بھی کورونا وائرس جانچ کی اجازت دی گئی ہے ، کورونا وائرس جانچ کرنے کے لئے امریکہ سے پانچ لاکھ’ پروبس ‘آ چکے ہیں اور ملک میں لیب میں جانچ میں کام آنے والے ایک لاکھ ’ریجنٹس ‘ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک کورونا وائرس کی جو بھی ویکسین بنیں ہیں، ان کا ٹیسٹ جانوروں پر کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے ایک بار پھر دہرایا کہ ہائڈروکسی کلوروکین ادویات ملیریا میں دی جاتی ہے، لیکن یہ بھی پایا گیا ہے کہ یہ دوا کورونا وائرس کے لوڈ کو کافی کم کر دیتی ہیں ۔ اسی بات کو ذہن میں رکھ کر صرف کورونا وائرس مریضوں کو یہ دوا نگرانی میں دی جاتی ہے ، اس کے علاوہ مریضوں کے رابطے میں لوگوں اور ڈاکٹروں کو احتیاط کے طور پر بھی دی جاتی ہیں، دیگر صحت مند لوگوں کو اسے استعمال کرنے سے بچنا چاہئے، کیونکہ اس کے مضر اثرات بھی ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here