نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کیرالہ، اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں ہونے والے اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے پیر کو اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔
بی جے پی نے اتر پردیش کی گھوسی سیٹ سے دارا سنگھ چوہان، اتراکھنڈ کی باگیشور سیٹ سے پاروتی داس اور کیرالہ کے پتھوپپتلی سے جی لجن لال کو امیدوار بنایا ہے۔
جن سیٹوں پر 5 ستمبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے ان میں اتر پردیش میں گھوسی، اتراکھنڈ میں باگیشور (ریزرو)، جھارکھنڈ میں ڈمری، مغربی بنگال میں دھوپگوڑی، کیرالہ میں پوتھوپلی اور تریپورہ میں باکس نگر اور دھان پور شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 اگست ہے اور 21 اگست تک نام واپس لیے جا سکتے ہیں۔ پولنگ 5 ستمبر کو ہوگی اور گنتی 8 ستمبر کو ہوگی۔

