سپریم کورٹ کا گودھرا ٹرین آتشزدگی کے تین قصورواروں کو عبوری ضمانت دینے سے انکار

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے روز 2002 کے گودھرا ٹرین آتشزدگی کے سانحے میں عمر قید کی سزا پانے والے تین قصورواروں کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی زیر صدارت جسٹس جے بی پاردی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے 17 سال سے جیل میں قید تینوں قصوروارووں کی اپیل پرسماعت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی ایک شخص کے قتل کا معاملہ نہیں ہے یہ واقعہ بہت سنگین ہے۔ اس لیے ہم اس معاملے میں اس مرحلے پر ضمانت دینے کے لیے مائل نہیں ہیں۔
تاہم عدالت عظمیٰ نے قصورواروں کی عرضی کو مزید سماعت کے لیے سنگل بنچ کے سامنے درج فہرست کرنے سے اتفاق کیا۔
جسٹس چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ نے گجرات حکومت کی طرف سے پیش ہونے سالیسٹر جنرل تشار مہتا اور ملزمان کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ سنجے ہیگڑے کے دلائل سننے کے بعد اپنا حکم جاری کیا۔
2002 میں گودھرا ٹرین سانحے میں 59 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here