بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کی گمراہ کرتی ہے:شیوپال

0

جونپور:سماج وادی پارٹی(ایس پی) جنرل سکریٹری شیوپال سنگھ یادو نے پیر کو کہا کہ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) حکومت کومذہب میں کوئی یقین نہیں ہے اور یہ صرف مذہب کے نام پر لوگوں کو گمراہ اور ان سے دھوکہ کرتی ہے ۔وہیں سماج وادی پارٹی(ایس پی)تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے۔
شکتی پیٹھ شیتلا دھام چوکیا میں پوجا پاٹ کرنے کے بعد عوام کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیوپال نے کہا ہم وہ لوگ نہیں ہیں جو مذہبی امور کے ذریعہ سیاسی فائدہ حاصل کرتے ہیں۔ہم جو بھی کرتے ہیں اس کا تعلق ہمارے عقیدے سے ہوتا ہے۔بی جے پی اپنی منافقت کو مذہب سے جوڑ کر انہیں گمراہ کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بی جے پی کے لوگ کسی مذہبی مقام پر جاتے ہیں تو وزیر اعظم، وزیر اعلی اور وزراء کے دورے سے ایک ہفتہ قبل ہی یہ ٹی وی پر چلنا شروع ہوجاتا ہے۔شیوپال نے کہا جن کا عقیدہ ہوتا ہے وہ عبادت کے لئے بغیر کسی کو بتائے جاتے ہیں۔
ایس پی لیڈر نے کہا’میں اتوار کو جونپور آیا کیونکہ میں شیتلا ماتا میں یقین ہے اور یہاں پہنچ کر دیوی سے آشیر واد طلب کیا۔جن کا خدا میں یقین ہوتا ہے وہ اسے مشتہر نہیں کرتے۔جو لوگ خدا کے نام پر گمراہ کرنا چاہتے ہیں وہ پروپیگنڈہ کا کام کرتے ہیں جس میں بی جے پی نمبر ون ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگوں نے خدا کو بھی دو ذات میں تقسیم کررکھا ہے۔ وہ مذہب کے نام پر صرف سیاست کرنا چاہتے ہیں۔انہیں ترقی، بے روزتار اور مہنگائی کی فکر نہیں ہے۔اس وقت ریاست میں بدعنوانی، لوٹ،قتل، ریپ جیسے کرائم اپنے شباب پر ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here