کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہئے:وزیراعلیٰ یوگی

0

گورکھپور: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو افسران کو ہدایت دی کہ وہ افراد جو دوسروں کی زمین پر قبضہ کرتے ہیں اور غریبوں کو ستاتے ہیں وہ کسی بھی صورت میں نہیں بچنا چاہئے۔ ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جانی چاہئے وزیر اعلی نے افسران کو ہدایات گورکھناتھ مندر کے احاطے میں واقع مہنت دگوجئے ناتھ اسمرتی بھون میں جنتا درشن ک دوران دیا۔انہوں نے 400افراد کے مسائل و فریاد کو سنا اور ان کی عرضیوں کو متعلقہ افسران کے حوالے کیا۔
انہوں نے افسران کو فریادیوں کے مسائل کو جلد از جلد اور تشفی بخش طریقے سے ازالے کی ہدایت دی ساتھ ہی انہوں نے فریایوں کو تیقن دیا کہ کسی کے ساتھ ان کے میعاد کار میں ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مالی مدد طلب کرنے والے مریضوں کی حکومت مکمل مدد کرے گی۔ایسے افراد کی عرضیوں کو افسران کے حوالے کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت دی کہ ان کے علاج کے اخراجات کا اسٹیمیٹ بنا کر جلد از جلد حکومت کو دسیتاب کرایا جائے۔
انہوں نے افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ ریونیو اور پولیس سے وابستہ معاملات کی بھی پوری شفافیت کے ساتھ ازالے کی ہدایت دی۔اور کہا کہ کسی کے ساتھ ہی ناانصافی نہیں ہونی چاہئے۔ ہر متاثر کے ساتھ پوری حساسیت کے ساتھ پیش آئیں۔انہوں نے کچھ فریادیوں کے بے روزگاری سے متعلق عرضی پر بھی انہیں تیقن دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here