نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد سال 2024 کے انتخابی چولہے پر ’’خیالی کھچڑی ‘‘ اور ’’خاندا نی کھرچن‘‘ پر ثابت ہوگی یہاں اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بارے میں صحافیوں کے ذریعے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مسٹر نقوی نے کہا کہ ’’سپنا ایک، مونگیری انیک‘ کے اندرونی مخالفت کے اکھاڑہ میں اتحاد کا نعرہ پارہ پارہ ہوجائے گا ‘‘۔
سابق مر کزی وزیر نے کہا کہ ایک طرف وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ‘آزمودہ اتحاد’ ہے، دوسری طرف ‘کانگریس کی بے وفائی کا بندھن’ ہے۔ کانگریس کی سوچ یہ ہے کہ ’’ پریوار کو پاور ورنہ دوسروں کے لیے کھڑا کرو مصیبت کا ٹاور ‘‘۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ جو علاقائی سیاسی جماعتیں آج کانگریس کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کر رہی ہیں، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ کانگریس ہمیشہ علاقائی پارٹیوں کو ‘قومی مفادات کے لیے خطرہ’ قرار دیتی رہی ہے جب کہ بی جے پی علاقائی پارٹیوں کو ‘علاقائی مفادات اور قومی مفادات کے لیے طاقت قرار دیتی رہی ہے۔

