دفاعی شعبے میں بھارت ہوا خودکفیل:وزیراعلیٰ یوگی

0

لکھنؤ:اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت کے میعاد کار کے دوران نو سالوں میں نئی۔ نئی اسکیمات ملک کے سامنے آئیں اور ہندوستان دفاعی شعبے میں خودکفیل ہو اہے۔
آئی آئی ایم روڈ واقعہ مہارشی یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹکنالوجی میں منعقدہ 3,300 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری والے دو قومی شاہراہ پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، یوگی نے کہا کہ نو سال پہلے کمزور انفراسٹرکچر کی وجہ سے ترقی نہیں ہو سکی تھی۔ جس کی وجہ سے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا نہیں ہو سکے۔ آج ہندوستان ہر میدان میں خود کفیل ہو رہا ہے۔ براہموس میزائل ریاستی دارالحکومت کے دفاعی کاریڈور میں بننے جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کہتے ہیں کہ ترقی کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ صرف ترقی ہی ملک اور اتر پردیش کے نوجوانوں کو ایک نئی سمت دے سکتی ہے۔ 2014 سے پہلے ملک میں کسان استحصال کا شکار تھے۔ انہیں اپنی پیداوار کی قیمت نہیں مل پاتی تھی۔ آج شفاف نظام کی وجہ سے کسانوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئی ہے۔ مارکیٹ کے نظام میں بنیادی تبدیلی آئی ہے۔ جس کی وجہ سے کسانوں کی آمدنی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ کسانوں کو ان کا معاوضہ وقت پر مل رہا ہے۔ کسان پاتھ کی تعمیر سے لکھنؤ کے لوگوں کی آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔
پروگرام میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ نتن گڈکری اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنؤ-سیتا پور نیشنل ہائی وے سیکشن کے مڑیاؤں اور آئی آئی ایم کراسنگ پر چار لین ایلیویٹڈ کاریڈور کا افتتاح کیا اور علی گڑھ ۔کانپورسیکشن نوین گنج سے مترسین پور کا فور لین کا افتتاح کیا۔ اس کے ساتھ ہی لکھنؤ کے لیے 475 کروڑ روپے کے 164 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here