طلبہ امتحانات کے لئے نہ ہوں پریشان:وائس چانسلر

0

جونپور:28مارچ(زمینی سچ) اترپردیش کے ضلع جونپور میں ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر راجا رام یادو نے طالب علموں سے تعلیمی سیشن کی فکر کئے بغیر اچھی صحت کے لئے لاک ڈاؤن پر ایمانداری سے عمل کرنے کی صلاح دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی کھلنے پر طلبہ کے مسائل کا حل ترجیحی بنیاد پر کیا جائےگا۔
مسٹر یادو نے جونپور، اعظم گڑھ، مئو،غازی پور کے انٹر کالجوں میں کام کرنے والے ٹیچروں، ملازمین، پرنسپل،اور شہریوں کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہاکرتے ہوئے کہا کہ کووڈ۔19 نامی عالمی بیماری سے نپٹنے کے لئے لاک ڈاؤن پر عمل کریں۔یونیورسٹی کھلنے پر طلبہ کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائےگا۔
وائس چانسلر نے 24 گھنٹے کام کرنے والے ضلع انتظامیہ، پولیس افسران،، ڈاکٹر،پیرا میڈیکل اسٹاف، تنظیموں اور میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ہمیں ان کا تعاون کرنا ہوگا اور وائس چانسلر نے کہا کہ طلبہ امتحان اور دیگر مسائل کے لئے پریشان نہ ہوں۔مصیبت کی اس گھڑی میں وہ صبر سے کام لیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here