پوروانچل ۔بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کوالٹی کے میعارات کے برعکس:اکھلیش

0

لکھنؤ:سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو انے ایکسپریس وے کی تعمیر میں بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے منگل کو کہا کہ پوروانچل ایکسپریس وے اور بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کوالٹی معیارات کے خلاف ہیں اور سفر کے لئے خطرناک ہیں۔
یادو نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پوروانچل ایکسپریس وے دو باردھنس چکا ہے۔ اس ایکسپریس کے افتتاح کے بعد ہی اس کے دھنس جانے کی اطلاع ملی تھی۔ یہاں ایک حادثہ بھی ہوا ہے۔ پوروانچل ایکسپریس وے سلطان پور میں دھنس گیا ہے۔ بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کی بھی یہی حالت ہے۔ پوروانچل ایکسپریس وے ہو یا بندیل کھنڈ ایکسپریس وے، دونوں کوالٹی کے میعار پر کھرا نہیں اترتے اور سفر کرنا خطرناک ہے۔ ان کے معیار اور رکھ رکھاؤ کی چھان بین ہونی چاہیے، تب ہی گھوٹالے اور بدعنوانی کی حقیقت معلوم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے کے گھپلے کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے دور حکومت میں درخت لگانے کا گھپلہ بھی منظر عام پر آرہا ہے۔ گزشتہ سال حکومت نے 31 کروڑ درخت لگانے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس سال 35 کروڑ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ بی جے پی حکومت چھ سالوں میں 132 کروڑ درخت لگانے کا دعویٰ کرتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اتنے درخت کہاں لگائے گئے، کتنے رقبے میں درخت لگائے گئے۔ بی جے پی والے شفافیت کی بہت باتیں کرتے ہیں، یہ بتانے سے کیوں ہچکچا رہے ہیں کہ کہاں کہاں کتنے درخت لگائے گئے ہیں۔ یہ بھی بتائیں کہ ان کے دور حکومت میں کتنے درخت کاٹے گئے؟
ایس پی صدر نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی نیت میں ہی بنیادی خامی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ عوامی مفاد میں ایک بھی اسکیم پر عمل درآمد نہیں کر سکی۔ ان کی تمام تر توجہ دھاندلی کے انتخابات اور اقتدار میں رہنے کی اسکیموں پر رہتی ہے۔ بی جے پی حکومت کی بد اعمالیوں کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔ اس کی سزا بی جے پی کو اگلے انتخابات میں بھگتنی پڑے گی۔ اب بی جے پی راج کی آخری گنتی شروع ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here