بوتھ سطح پر ایس پی کو مضبوط کریں کارکنان:اکھلیش

0

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) کو بوتھ سطح پر مضبوط کرنے پر زور دیتے ہوئے پارٹی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ سماج وادی پارٹی ایک دوسرے کا احترام کریں اور عوام کے سکھ دکھ میں شریک ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی جمہوریت کے خلاف کام کرتی ہے اور رائے دہندگان کو گمراہ کرتی ہے۔ بی جے پی کی غلط پالیسیوں سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔اس میں ٹیچر سماج اور وکیل سماج کی خصوصی ذمہ داری ہے۔ ہندوستان کے مستقبل کو محفوظ رکھنے کے لئے مستعد رہنا ہے۔
یادو نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں ترقی پر کوئی دھیان نہیں ہے۔ جو کام سماج وادی حکومت کے وقت ہوئے بی جے پی حکومت کے چھ سال میں بس سماجو ادی کاموں کو اپنا بتانے یا انہیں برباد کرنے کا کام ہوا ہے۔ بارش ہوتے ہی پوروانچل ایکسپریس وے دھنس گیا۔ اس سے پہلے بندیل کھنڈ ایکسپریس وے بھی دھنس گیا تھا۔ بی جے پی حکومت کے کام کاج کی کوالٹی کا یہی نمونہ ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری،ناانصافی شباب پر ہے۔ وعدہ کیا تھا تو کسانوں کو ان کی فصل کا ایم ایس پی کیوں نہیں ملا۔
ایس پی صدر نے کہا کہ بی جے پی اس بات کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کر رہی ہے کہ لوگ امن سے نہ رہیں۔ سماجی ہم آہنگی برقرار نہ رکھی جائے۔ آئینی اداروں کو کمزور کرنا آئین کی بنیادی روح کے منافی ہے۔ بی جے پی سماجی انصاف کے بھی خلاف ہے۔ سماج وادی پارٹی کا مطالبہ ہے کہ ذات پر مبنی مردم شماری ہونی چاہیے تاکہ انہیں ان کی تعداد کے حساب ان کا حقوق اور احترام مل سکے۔
یادو نے کہا کہ 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں سماج وادی پارٹی کو جیتنا ضروری ہے۔ جمہوریت کو بچانے کے لیے بوتھ کی سطح پر جدوجہد کرنی ہوگی۔ بی جے پی پارٹی کارکنوں کی یکجہتی اور فعالیت کے سامنے نہیں ٹھہر سکتی۔ اگر سماج وادی پارٹی کے کارکن الیکشن جیتنے کے لیے پوری ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ کام کریں تو کوئی مقابلہ نہیں ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here