گورکھپور: اترپردیش گورکھپور میں گیتا پریس کی صد سالہ اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ گیتا پریس کا 100 سال کا شاندار سفر رہا ہے اور اس دوران اس نے ہندوستان کے بنیادی شعور میں ارتعاش پیداکیا۔
یہاں گیتا پریس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کے سربراہ نے کہا کہ کسی وقت کرائے کے مکان سے شروع ہونے والے گیتا پریس نے کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں اور آج 100 کروڑ کی اشاعت کر رہی ہے۔ اس کی عظیم شراکت کے پیش نظر حکومت نے گاندھی امن انعام سے نوازا، یہ ہندوستان کی شناخت کا اعزاز ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ملک کے بنیادی شعور کی اشاعت میں آزادی کے پہلے سے ہی پوری لگن سے کام کر رہے اس ادارے میں کوئی وزیر اعظم آیا ہے۔ یہ اس لیے ممکن ہوا ہے کہ مودی حکومت کے دور اقتدار میں ملک کے فخر کو احترام دئے جانے اورترقی کے نئے سفر دونوں کام ایک ساتھ کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نو برسوں میں ملک کی ترقی کے ساتھ ساتھ عقیدے اور وراثت کو ملنے والے احترام اور عالمی سطح پر ہندوستان کو ملنے والی عزت کو ہر کسی نے دیکھا ہے۔ اس دوران مسٹرمودی ہندوستان کے عقیدے اور شاندار تاریخ کو ایک نئی شناخت دلانے کا کام کیا ہے۔ اگرچہ یوگا ہندوستان کا ایک قدیم طریقہ ہے لیکن مسٹر مودی کی رہنمائی میں آج اسے عالمی سطح پر پہچان ملی ہے اور آج دنیا کے 180 ممالک ہندوستان کی اس عظیم روایت کے تحفے سے جڑے ہوئے ہیں۔ مودی جی نے کمبھ کو بھی 2019 میں عالمی پہچان دلانے کا کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک کی ترقی اورملک کی وراثت کو ایک ساتھ لے کر چلنے کا کام بخوبی انجام دیاجارہا ہے۔ گورکھپور میں ایمس شروع ہوا، آئی سی ایم آر ریسرچ سینٹر بنایا گیا، یہی نہیں یہاں کا رام گڑھ تال جو کبھی مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے بدنام تھا، آج ایک نئی شناخت بنا رہا ہے۔ جہاں گورکھپور سے صرف ایک فلائٹ تھی، آج وہاں 14 پروازیں ہیں، اتنا ہی نہیں آج گورکھپور سے وندے بھارت ٹرین بھی شروع ہونے والی ہے۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک اور دنیا بھر میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی عزت ہر ہندوستانی کے لیے فخر کی بات ہے۔
وزیر اعلیٰ نے ریاست کے لوگوں، گورکھپور اور مشرقی اتر پردیش کے باشندوں کی جانب سے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خیرمقدم کیا۔

