اخبارات کی تقسیم صبح الصبح چار بجے سے صبح نو بجے تک ہو گی

0

نئی دہلی، 28 مارچ ( یواین آئی) دہلی پولیس نے اخبارات کی تقسیم اچھے طریقے سے کرنے کے لئے وقت کا تعین کر دیا ہے، اس کے تحت صبح الصبح چار بجے سے صبح نو بجے تک اس کی تقسیم کرنے کی اجازت ہو گی ۔ پولیس کے ایک افسر نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کئی مقامات سے ایسی رپورٹ آئیں تھی کہ اخبارات کے ایجنٹوں اور ہاکروں کو اخبارات کی تقسیم کے لئے روک دیا گیا ہے ۔ ان شکایات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اب اخبار ات کی تقسیم کرنے کا وقت کا تعین کر دیا گیا ہے ۔ اخبارات کی تقسیم ہر دن صبح الصبح چار بجے سے صبح نو بجے تک کی جا ئے گی ۔ افسر نے کہا کہ اس سلسلے میں موقع پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ کل سے اخبارات کی تقسیم آسانی سے ہو سکے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here