آج کے حالات ایمرجنسی سے بھی زیادہ خراب:اکھلیش یادو

0

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے قومی صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اتوار کو کہ اکہ 25جون 1975 کی سیاہ یادیں 48سال گزرجانے کے بعد آج پھر ڈر پیدا کرتی نظرآرہی ہیں۔ ایمرجنسی میں جہاں شہریوں کے حقوق چھینے گئے وہیں 19مہینوں میں ملکی باشندوں خوفزہ تھے۔عدم اتفاق کی آواز پر پابندی اور زبردستی تھوپی گئی تاناشاہی حکومت کی مخالفت کرنے والے حقیقت میں ہندوستان کے جمہوریت کے محافظ تھے۔ اقتدار کی ہواس میں جمہوری اور تحریک آزادی کے اقدار سے صرف نظر غیر اعلانیہ ایمرجنسی کی علامت ہے۔
مسٹر یادو نے کہا کہ آج کے حالات ایمرجنسی سے بھی بدتر ہیں۔ آج سچ بولنے پر کاروائی ہو رہی ہے۔ حکومت سے سوال پوچھنے پر ایکشن لیا جاتا ہے۔ بی جے پی حکومت میں کوئی بھی انصاف کی امید نہیں رکھ سکتا۔ عوام کے آئینی اور جمہوری حقوق چھینے جا رہے ہیں۔ آئینی اداروں کو کمزور کیا جا رہا ہے۔ آزادی صحافت خطرے میں ہے۔
ایس پی سربراہ نے کہا کہ سماج وادی شروع سے ہی تحریک آزادی کی وراثت کو بچانے اور آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ سماجوادی آزادی اظہار اور شہری حقوق کے لیے لڑتے رہے ہیں۔ سماج وادی حکومت میں ان جمہوریت پسندوں کو جنہوں نے ایمرجنسی کے دوران جمہوریت کو بچانے کی جنگ لڑی تھی، انہیں 15000 ہزار روپے دیے گئے۔ یہ سب ڈیموکریسی پروٹیکشن ایکٹ نافذ کرکے یقینی بنایا گیا۔
مسٹر یادو نے کہابابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا دیا ہوا آئین ہمارے لیے یکساں سول کوڈ ہے۔ بی جے پی والے نفرت پھیلا رہے ہیں۔ ایک دوسرے کو آپس میں لڑا کر معاشرے میں بگاڑ پیدا کر رہے ہیں۔ لیکن اب بی جے پی کی کوئی حکمت عملی کام نہیں کر رہی ہے۔ جس طرح سے اتحاد بن رہا ہے اور تمام پارٹیاں متحد ہو رہی ہیں، اس سے 2024 میں بی جے پی کا خاتمہ یقینی ہو جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here