غازی پور:اترپردیش کے ضلع غازی پور میں مافیا مختار انصاری گروہ 191 کے رکن ذاکر حسین عرف وکی کی صدر کوتوالی علاقے کے مصطفی آباد میں واقع ڈیڑھ کروڑ کی عمارت کو انتظامیہ نے قرق کرلیا۔
تحصیل دار صدر اور سی او سٹی کی قیادت میں کثیر تعداد میں سیکورٹی فورس کے ساتھ منادی کر عمارت کو قرق کیا گیا۔ اس سیاق میں سی او سٹی نے بتایا کہ ڈی ایم کی ہدایت کے ضمن میں گینگسٹر کے تحت کاروائی کی گئی ہے۔
ذاکر حسین عرف وکی مختار انصاری کا معاون تھا اور ان کے گینگ میں شامل ہوکر متعدد مجرمانہ سرگرمیوں کو انجام دیتا تھا۔اس عمارت میں مدرسہ بھی چلتا تھا۔ اس عمارت کی قیمت 41لاکھ 91ہزار روپئے جس کی بازار میں قیمت ڈیڑھ کروڑ روپئے ہے۔

