مودی نے اوڈیشہ میں ریل حادثے کی جگہ کا دورہ کیا

0

نئی دہلی/بھونیشور: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں ہولناک ٹرین حادثے کے مقام پر امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ان کے ساتھ ریلوے کے وزیر اشونی وشنو اور ریلوے اور ریاستی حکومت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ مسٹر مودی آج ہی نئی دہلی سے اڈیشہ پہنچے اور فوجی ہیلی کاپٹر سے جائے واقع پر پہنچے۔ مسٹر وشنو پہلے وہاں پہنچ چکے تھے۔
ایک سرکاری ریلیز کے مطابق مسٹر مودی نےجائے واقع پر مقامی حکام، ڈیزاسٹر ریلیف فورس کے اہلکاروں اور ریلوے کے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی۔
انہوں نے اس ہولناک سانحے سے نمٹنے اور اس کے مصائب کو کم کرنے کے لیے پوری حکومتی مشینری کے جامع انداز اپنانے پر زور دیا۔
مسٹر مودی نے وہاں کے کابینہ سکریٹری اور وزیر صحت سے بھی بات کی اور انہیں زخمیوں اور ان کے اہل خانہ کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ وزیراعظم نے اس بات کا خاص خیال رکھنے کو کہا ہے کہ سوگوار خاندانوں کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے اور متاثرہ افراد کو جلد از جلد ضروری امداد فراہم کی جائے۔
اوڈیشہ کے بالاسور کے بہناگا بازار ریلوے اسٹیشن پر جمعہ کی شام ہوئے ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 261 ہو گئی ہے اور ایک ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہیں۔ ریاست میں ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
بالاسور کے کلکٹر ڈی بی شنڈے نے بتایا کہ اب تک جائے حادثہ سے 261 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ جائے حادثہ دارالحکومت سے تقریباً 200 کلومیٹر دور ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here