بھرتی گھپلہ: سپریم کورٹ نے فوری سماعت سے انکار کیا

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مغربی بنگال کی مختلف میونسپلٹیوں کی بھرتیوں میں مبینہ گھپلے کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے کرانے کی اجازت دینے کے کو کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج دینے والی ریاستی حکومت کی درخواست کو فوری طور پر سننے سے انکار کر دیا۔
جسٹس سدھانشو دھولیا اور کے وی وشواناتھن کی تعطیلاتی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد مغربی بنگال حکومت کی عرضی کو مسترد کر دیا اور کہا کہ گرمیوں کی تعطیلات کے بعد جولائی میں اس معاملے کی سماعت کی جا سکتی ہے۔
جسٹس دھولیا کی سربراہی والی بنچ نے تاہم مغربی بنگال حکومت کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ سنیل فرنانڈس کو بتایا کہ فوری سماعت کے لیے تعطیلات کے بعد سپریم کورٹ کے سامنے “خصوصی ذکر” کیا جا سکتا ہے۔
مسٹر فرنانڈس نے دو ججوں کی تعطیلاتی بنچ کے سامنے اس معاملے کا ذکر کیا اور اس پر فوری سماعت کی درخواست کی تھی۔
سپریم کورٹ میں دائر ایک درخواست میں مغربی بنگال حکومت نے اپنی اپیل کو تسلیم کرنے اور ہائی کورٹ کے 22 مئی کے حکم پر عبوری روک لگانے کی مانگ کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here