بی جے پی اقتدار میں بدعنوانی شباب پر:شیوپال

0

اٹاوہ: سماج وادی پارٹی(ایس پی)جنرل سکریٹری شیوپال سنگھ یادو نے کہا کہ بدعنوانی میں ڈوبی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے میعاد کار میں جمہوریت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
یادو نے اتوار کو یہاں ضلع پنچایت آواس پر میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت میں کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ کوآپریٹیو انتخابات کی تیاریوں میں ان کی تنظیم مشغول ہے۔ وہ لگاتار کارکنوں سے ملاقات کررہے ہیں۔ ان کے مسائل سن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا’بہت ہی جلد بلدیاتی انتخابات آنے والے ہیں فی الحال میں ابھی کو آپریٹیو الیکشن میں سرگرم پارٹی اہلکار کے درمیان جارہا ہوں۔ ہم نے جس طریقے سے اپنی تیاریاں کی ہوئی ہیں اس طرح سے کوآپریٹیو کے الیکشن میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کو خاصی کامیابی حاصل ہوگی اور بی جے پی کو وقت آنے پر سخت جواب مل جائے گا۔
یادو نے کہا کہ ای ڈی ۔ اور سی بی آئی کے چھاپے صرف اپوزیشن لیڈروں کے یہاں ہی پڑرہے ہیں۔ بی جے پی میں جمہوریت نام کی کوئی بھی چیز نہیں مچی ہے صرف اپوزیشن لیڈروں پر ہی چھاپے پڑرہے ہیں۔ بی جے پی کے لوگوں میں جمہوریت قطعی نہیں بچی ہے۔
لالو کنبہ پر چھاپے ماری کے حوالے سے شیوپال سنگھ یادو نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈروں کو نہ صرف اپوزیشن کے لوگ ہی گھپلہ باز، بے ایمان سب کچھ دکھ رہے جبکہ حقیقت میں بی جے پی کے لیڈروں سے بڑا کوئی بدعنوان نہیں ہے۔ آج بی جے پی کا کوئی بھی لیڈر ایماندار نہیں لگتا ہے۔
اٹآوہ میں کوآپریٹیو الیکشن کے حوالے سے ایس پی جنرل سکریٹری شیوپال سنگھ یادو کافی سرگرم ہوگئے ہیں۔اٹاوہ۔اوریا کی 139 کمیٹیوں پر سماج وادی پارٹی قبضہ کرنے کی تیاری میں ہے۔ شیوپال شہر کے اٹاوہ ضلع پنچایت آواس پر میٹنگ کرنے پہنچے جہاں پر کوآپریٹیو الیکشن کے سلسلے میں نمائندوں سے ملاقات کی۔ اٹاوہ۔اوریا میں 139 کمیٹیوں کا 14مارچ کو الیکشن ہونا ہے۔شیوپال سنگھ اس الیکشن میں اپنا دبدبہ قائم کرھنے کے لئے کو آپریٹو کمیٹیوں کے الیکشن میں منظم حکمت عملی تیار کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here