اسمبلی میں برجیش پاٹھک اور اکھلیش کے درمیان نوک جھونک

0

لکھنؤ: اترپردیش میں اسمبلی کے مانسون سیشن کے تیسرے دن بدھ کو ریاست صحت خدمات کے مسئلے پر اپوزیشن لیڈر اکھلیش یادو اوروزیر صحت برجیش پاٹھک کے درمیان حقائق کی صداقت کے حوالے سے تلخ نوک جھونک ہوئی۔
پاٹھک نے ایوان میں اکھلیش کے خطاب پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایس پی صدر نے ریاست کی طبی سہولیات کو لچر بتانے کے جو حقائق پیش کئے ہیں ان سے نہ صرف انہوں نے ایوان کو گمراہ کیا ہے بلکہ انہوں نے جس زبان کا استعمال کیا ہے وہ قائد حزب اختلاب کو زیب نہیں دیتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اکھلیش نے منگل کو اسمبلی میں طبی سہولایت کے مسئلے پر اپنے تبصرے میں پاٹھک کا موازنہ بلاواسطہ طور سے’جھولا چھاپ‘ڈاکٹر سے کرتے ہوئے انہیں چھاپہ مار وزیر تک کہہ دیا تھا۔ اس کے جواب میں پاٹھک نے بدھ کو اکھلیش کی طرز تکلم کو’سڑک چھاپ‘ قرار دیا۔
وقفہ سوال کے بعد پاٹھک نے ایوان کے بحث میں شرکت کرتے ہوئے قائد حز ب اختلاف کے ذریعہ عائد کئے گئے الزامات کا جواب دئیے۔ حالانکہ انہیں بیچ میں ہی ٹوکتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ جب اس معاملے میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ خود منگل کو پورا جواب دے چکے ہیں ایسے میں وزیر صحت کا بیان دہرائے جانے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔
اس کے جواب میں پاٹھک نے کہا کہ اکھلیش نے ریاست کی طبی سہولیات کو لے کر جو گمراہ کن الزامات عائد کئے ہیں۔ ان کے بارے میں حالات کا واضح کیا جانا بہت ضروری ہے۔ ایس پی کے رکن پاٹھک کی بات سننے کو تیار نہیں تھے۔ اس پر ایس پی اراکین اور نائب وزیر اعلی کے درمیان تلخ انداز میں کلمات کا تبادلہ ہوا۔ بعد میں ایس ی کے سبھی اراکین ایوان سے واک آوٹ کرگئے۔
اس کے بعد پاٹھک نے کہا کہ سال 2017 سے پہلے ریاست میں طبی سہولیات کا اتنا برا حال تھا کہ اسپتالوں میں ٹارچ کی روشنی میں آپریشن ہوتے تھے۔ لیکن اب یسا نہیں ہے۔ یوگی حکومت بننے کے بعد 14اضلاع کو چھوڑ کر سبھی اضلاع میں میڈیکل کالجوں کا قیام کیا جاچکا ہے۔ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی سیٹیں بڑھائی گئی ہیں۔
نائب وزیر اعلی نے کہا کہ انہوں نے اب تک 272اسپتالوں کا ہنگامہ دورہ کیا ہے اور یہ عمل بدستور جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی بہتر طبی سہولیات کا ہی نتیجہ ہے کہ ریاست کے اسپتالوں میں یومیہ 1.5لاکھ مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔
پاٹھک کے بعد کے بعد ایس پی کے سینئر لیڈر لال جی ورما نے ایوان کی کمیٹیوں کی تشکیل کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں اپوزیشن کی تعداد کی بنیاد پر کمیٹیوں میں اس کے اراکین کو موقع ملنا چاہئے۔ اس پر پارلیمانی امور کے وزیر سریش کمار کھنہ نے تیقن دیا کہ سیشن کے بعد کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل پورا کرلیا جائے گا۔ ایس پی کے منوج کمار پانڈے اور راکیش کمار سنگھ نے نظام پر سوال اتھاتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں اراکین کے سوالوں کا جواب وزراء کے ذریعہ جواب نہیں دیا جاتا ہے۔ اس کے لئے ذمہ دار محکمہ کے افسران اور ملازمین کے خلاف کاروائی کی جانی چاہئے۔
ایس پی کے لال جی ورما نے ایوان میں آنے والی عرضیوں کا جواب نہ ملنے کا بھی معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی کئی عرضیاں اورع تیقن، کمیٹیاں التوا میں ہیں۔ ان میں نہ تو عرضیاں لگانے والے لوگ بچے ہیں نہ ہی جواب دینے والے ایوان میں ہیں۔ اس پر اسمبلی اسپیکر ستیش مہانہ نے کہا کہ ساری عرضیوں کا تصفیہ ممکن نہیں ہوپاتا ہے۔ اس لئے ایسا نظم کیا جارہا ہے کہ ایک دن میں 05سے زیادہ عرضیاں نہ لگائی جائیں۔
بی ایس پی کے اوما شنکر سنگھ نے حال ہی میں لکھیم پور کھیر کے نگھاس میں دو دلت لڑکیوں کے ساتھ پیش آئے عصمت دری و قتل کا معاملہ اٹھایا۔ اس پر پارلیمانی امور کے وزیر سریش کمار کھنہ نے کہا کہ اس معاملے میں فورا کاروائی کی گئی ہے۔ملزمین کو فورا گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ اسی کے ساتھ اس معاملے میں حکومت نے ملزمین کو جلد سزادلانے کےلئے فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here