مودی کے یوم پیدائش پر چیتا لائے جانے پر ممتا بنرجی کا طنز

0

کلکتہ : وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر کئی چیتے ہندوستان لائے گئے تھے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اسمبلی میں اس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں چیتا کی بھی عزت کرتی ہوں۔ اور کل ان کی سالگرہ تھی، میں اس پر کچھ نہیں کہوں گا، حکومت کو بتاؤں گی کہ یاد رکھیں چیتے اور کھر ایک جیسے نہیں ہوتے، کھر ہی کھر ہوتے ہیں۔“ اس کے بعد انہوں نے مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ ”وہ ڈکٹیٹروں سے بڑھ کر، اسٹالن، مسولینی سے زیادہ سخت ہیں۔“
اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے مرکزی تفتیشی ایجنسی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایجنسیاں رات میں کسی بھی وقت اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کے گھر پہنچ سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ شاردا، ناردا کے معاملے میں، بوبی کو فون آئے گا، سبرت مکھرجی کو فون آئے گا، تاپس پال کو فون آئے گا، لیکن آپ کے گھر میں کتنے لال ہیں؟’۔
اس سے پہلے ترنمول کانگریس نے مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کے خلاف اسمبلی میں مذمتی تحریک پیش کی ت۔ ریاست کی حکمراں جماعت اس سے قبل بھی کئی بار ریاست میں مختلف مرکزی خفیہ ایجنسیوں کی سرگرمیوں پر تنقید کرچکی ہے۔ ترنمول سپریمو ممتا بنرجی نے بھی مختلف میٹنگوں سے اس پر اپنا غصہ ظاہر کیا ہے۔ اس مرتبہ حکمران جماعت اسمبلی میں قرار داد پاس کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here