لکھنؤ: بی جے پی کے ریاست صدر بھوپیند سنگھ نے بدھ کو سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے اراکین اسمبلی کے احتجاجی مظاہرے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی لاقانونیت میں یقین رکھتی ہے۔ اس لئے اس کے سربراہ اکھلیش یادو کا ایجنڈا بھی لاقانونیت پھیلانےکا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایس پی اراکین اسمبلی کا آج لکھنو میں چار روزہ دھرنے مظاہرے کا آغاز ہونا تھا لیکن پولیس کے ذریعہ اسمبلی کے آس پاس دھرنے کی اجازت نہ دئیے جانے کے بعد پارٹی نے اگلے تین دن کا مظاہر ملتوی کردی اہے۔ ایس پی اراکین اب 19ستمبر کو پیدل مارچ کرتے ہوئے اسمبلی پہنچیں گے۔
ایس پی اراکین کے احتجاجی مظاہرے پر سنگھ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی اور اکھلیش کی تاریخ گواہ ہے کہ وہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں لاقانونیت، غنڈہ گردی اور بدعنوانی ان کے ایجنڈے کے اہم نکات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں سب کو اپنی بات کہنے کا حق ہے۔ عوام نے انہیں اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی ذمہ داری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا مانسون سیشن 19ستمبر سے شروع ہوگا۔ ایسے میں ایس پی اراکین اسمبلی کو جو بھی سوالات اٹھانے ہیں انہیں وہ جمہوری منچ سے اٹھا سکتے ہیں۔ اراکین اسمبلی کے لئے ودھان سبھا اور ودھان پریشد اپنی بات کہنے کا سب سے بہتر اور موثر اسٹیج ہیں۔
سنگھ نے کہا کہ یوگی حکومت نے بجلی، پانی، سیکورٹی، تعلیم اور صحت سمیت سبھی محاذوں پر اچھا کام کیا ہے۔ لیکن ایس پی اراکین اسمبلی میں ان نکات پر بحث کرنا ہی نہیں چاہتے ہیں۔ان کے دماغ میں لاقانونیت ہے اور اسی کی بنیاد پر یہ ہنگامہ کر کے ریاست کی عوام کا دھیان اپنی جانب کھینچنا چاہتے ہیں۔ عوام اس بات کو سمجھ چکی ہے۔
سنگھ نے اکھلیش کی قیادت پر سوال اٹھاتے ہوئے سوال کیا کہ احتجاج کے دوران اکھلیش کہا تھا۔ ان کے اتحاد ی کہا تھے۔ انہوں نے کہا کہ اکھلیش اپنا کنبہ، پارٹی،پریوار اور اتحاد ی جماعتوں کو سنبھال نہیں پارہے ہیں۔اس سے دھیا ن ہٹانے کے لئے وہ لاقانونیت پھیلا رہے ہیں۔

